Published: 27 Oct 2019, 12:30 PM IST
یہ وہ سرخیاں ہیں جو اتر پردیش کی معاشی حالت کو بیان کرتی ہیں۔ محکمہ خزانہ کی جائزہ میٹنگ کے دوران وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے واضح طور پر کہا تھا کہ ریاستی حکومت سرمایہ کی کمی سے دو چار ہے۔ ایکسائز اور جی ایس ٹی سے اتنا پیسہ حاصل نہیں ہو پا رہا ہے کہ ریاست کی معیشت کو آسانی سے چلایا جا سکے۔ اس کے پیش نظر وزیر اعلی نے تمام محکموں کو اخراجات کم کرنے کو ہدایت دی۔
Published: 27 Oct 2019, 12:30 PM IST
لیکن ریاست کے ان حالات کے باوجود یوگی حکومت ایودھیا میں 133 کروڑ روپئے خرچ کر رہی ہے۔ محکمہ پبلک ورکس کے ایک سپرنٹنڈنٹ انجینئر کا کہنا ہے کہ یہ اتنی رقم ہے جس سے 133 کلومیٹر لمبی سڑک تعمیر کی جاسکتی ہے لیکن اسے ’دیپ جلانے‘ میں خرچ کیا جا رہا ہے۔ ’پشپک ویمان‘ کی طرز پر ہیلی کاپٹر سے آنے والے رام اور سیتا کا کردار ادا کرنے والے اداکاروں پر پھولوں کی بارش پر پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔ انجینئر نے مزید کہ، ’’یہ پیسوں کا ضیاع ہے۔ اس حکومت کا زور صرف اور صرف ہندوتوا پر ہے۔ وزیر اعلی کے پاس مندروں اور مٹھوں کے لئے رقم ہے لیکن ترقی کے لئے ایک پیسہ نہیں ہے۔‘‘
Published: 27 Oct 2019, 12:30 PM IST
غورطلب ہے کہ کہ یوگی حکومت نے رواں سال دیوالی کے تہوار کو ریاستی تہوار کا درجہ دے دیا ہے۔ گذشتہ سال اس پروگرام پر 24.27 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے، جبکہ اس سال اس تقریبا کا بجٹ 133 کروڑ کا ہے اور اس کے 1.25 کروڑ سے زیادہ تو صرف چراغ جلانے پر ہی خرچ کئے گئے ہیں۔
Published: 27 Oct 2019, 12:30 PM IST
اس سال ’ایودھیا دیپ وتسو‘ کا مقصد ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنا تھا اور سرجو ندی کے کنارے کے تمام گھاٹوں پر 5 لاکھ 51 ہزار دیپ روشن کیے گئے۔ ضلع مجسٹریٹ انج جھا کا کہنا تھا کہ 4 لاکھ دیپ تو رام کی پوڑی پر جبکہ 1.50 دیپ شہر کے مختلف مندروں اور چوراہوں پر چلائے جا رہے ہیں۔
Published: 27 Oct 2019, 12:30 PM IST
اس کام کے لئے تقریباً 6000 کارکن لگائے گئے۔ ان میں بہت سارے کالج طلباء بھی تھے جنہوں نے ایک خاص پیٹرن پر دیپوں کو سجایا۔ ساکیت یونیورسٹی کے طالب علم سدھیر شرما کا کہنا ہے، ’’اس حکومت میں دکھاوا بہت زیادہ ہو رہا ہے۔ اگر وزیر اعلیٰ واقعی ایودھیا کو دنیا کے نقشے پر قائم کرنا چاہتے ہیں تو انفراسٹرکچر پر خرچ ہونا چاہئے۔ شہر کو سڑکوں، نکاسی آب کے نظام اور پینے کے صاف پانی کی ضرورت ہے۔ اگر سیاح یہاں آتے ہیں تو اس سے مقامی معیشت کو فائدہ ہوگا لیکن ’دیپ اتسو‘ جیسا ڈرامہ عام لوگوں کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔‘‘
Published: 27 Oct 2019, 12:30 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Oct 2019, 12:30 PM IST
تصویر: پریس ریلیز