لکھنؤ: آرمس ایکٹ کے 31 سال پرانے معاملے میں یوگی حکومت میں کابینہ کے وزیر راکیش سچان کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔ وزیر راکیش سچان نے کانپور کی عدالت میں خودسپردگی کر دی ہے۔ وزیر کو عدالت نے ایک سال کی سزا سنائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان پر 1500 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ اے سی ایم ایم آلوک یادو کی عدالت کی طرف سے یہ فیصلہ ہفتہ کے روز سنایا جانا تھا لیکن وزیر راکیش سچان فیصلہ آنے سے پہلے ہی مبینہ طور پر مقدمہ سے متعلق فائل کو لے کر فرار ہو گئے۔ یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ ان کے وکیل نے آرڈر کی کاپی چھیننے کی کوشش کی، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اس معاملے پر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’بی جے پی کے وزیر کے ساتھ ساتھ مفرور آئی پی ایس کو بھی دھونڈ لیجئے گا۔‘‘
Published: undefined
ادھر، وزیر راکیش سچان کا کہنا ہے کہ وہ اے سی ایم ایم کی عدالت میں پہنچے تھے۔ پرانے کیس کا فیصلہ سنانے کی بات ہو رہی تھی لیکن ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، اس وجہ سے وہ چلے گئے۔ اگلی تاریخ کے لیے درخواست دی گئی ہے، فائل کو جج نے رکھ لیا تھا، وزیر کا فائل لے کر بھاگنا غلط ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined