بستی: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) موتی لال سنگھ کی دیر رات گئے بستی ضلع میں ایک سڑک حادثے کے دوران موت ہو گئی۔ ایک سڑک حادثہ میں موت واقع ہو گئی۔ سابق پی سی ایس افسر موتی لال سنگھ کی گورکھپور میں واقع وزیر اعلیٰ کے کیمپ آفس میں تعینات تھے۔ اس حادثے میں ان کی بیوی اور گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہو گئے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے موتی لال سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ لکھنؤ میں سڑک حادثے میں موتی لال سنگھ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے وزیر اعلی کے دفتر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ یوگی نے اس سانحہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
دفتر وزیر اعلیٰ کے بیان میں کہا گیا ’’وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک سڑک حادثے میں چیف منسٹر کیمپ آفس، گورکھپور کے او ایس ڈی موتی لال سنگھ جی کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مہاراج جی نے مہلوک کی روح کے سکون کی دعا کرتے ہوئے سوگوار کنبہ کے افراد سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
بستی پولیس نے بھی جمعہ کو ایک سڑک حادثے میں سنگھ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ ضلع کے منڈیروا علاقے میں ہائی وے پر ایک آوارہ جانور کے گاڑی کے سامنے آنے کی وجہ سے ہوا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق موتی لال سنگھ جمعرات کی رات اپنی بیوی کے ساتھ اسکارپیو کار میں لکھنؤ جا رہے تھے۔ اس کے بعد منڈیروا کے قریب ہائی وے پر ایک جانور (نیل گائے) کو بچانے کی کوشش میں ان کی کار بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔
اس حادثے میں سنگھ کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ اس کی بیوی اور گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو گورکھپور میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز