لکھنو: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کے روز اپنی حکومت کا رپورٹ کارڈ جاری کر دیا اور اطلاع دی کہ ان کی حکومت نے گزشتہ 4.5 سالوں میں کیا کیا ترقیاتی کام کئے۔ رپورٹ کارڈ جاری ہونے کے بعد حزب اختلاف کے لیڈران نے یوگی آدتیہ ناتھ کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی، سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اور مایاوتی نے یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ عوام کے سوالوں کا جواب نہ دے کر جھوٹ بول رہے ہیں۔
Published: undefined
یوگی آدتیہ ناتھ کے رپورٹ کارڈ پر طنز کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے اسے جھوٹ قرار دیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’یوپی حکومت کو 4.5 سال بعد عوام کے سوالوں کے جواب دینے چاہئیں تھے، لیکن نہیں۔ پھر جھوٹ، جھوٹ اور صرف جھوٹ‘‘۔
Published: undefined
بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی نے بھی رپورٹ کارڈ کے حوالہ سے یوگی آدتیہ ناتھ پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعے حکومت کے دعوؤں کو حقیقت سے دور قرار دیا ہے۔
Published: undefined
وہیں، یوگی حکومت کے رپوٹ کارڈ پر سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے طنز کرتے ہوئے اسے جھوٹا قرار دیا۔ اکھلیش یادو نے ٹوئٹ کیا، کہ ’’اس متکبر حکومت کے 54 مہینے گزر چکے اور چھ مہینے بچے ہیں۔ اس حکومت میں کسان، غریب، خاتون اور نوجوان پر ظلم و ستم ہو رہا ہے اور حکومت کی جملہ بازی برقرار ہے۔ نہیں چاہئے ایسی حکومت جس کا سچ ہے، ٹھگ کا ساتھ، ٹھگ کا وکاس، ٹھگ کا وشواس، ٹھگ کا پریاس۔‘‘ اکھلیش یادو نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ جھوٹ کے پھول کا استعمال کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز