سپریم کورٹ کے ذریعہ ایودھیا اراضی معاملہ میں فیصلہ سنائے جانے کے بعد رام مندر تعمیر کے لیے تیاریاں زور و شور سے شروع ہو گئی ہیں۔ ایک طرف ٹرسٹ بنائے جانے کا عمل شروع ہو گیا ہے تو دوسری طرف اس ٹرسٹ میں شامل کیے جانے والے لوگوں کے تعلق سے بھی طرح طرح کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ رام جنم بھومی نیاس نے کہا ہے کہ ایودھیا میں رام مندر تعمیر کی نگرانی کرنے والے ٹرسٹ کی صدارت اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو دی جانی چاہیے۔ نیاس نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ آدتیہ ناتھ کو گئو رکشا پیٹھ کے مہنت کے طور پر ٹرسٹ کی صدارت کرنی چاہیے نہ کہ وزیر اعلیٰ کے طور پر۔ نیاس کے صدر مہنت نرتیہ گوپال داس نے کہا کہ رام جنم بھومی نیاس چاہتا ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ ٹرسٹ کی صدارت کریں۔
Published: 12 Nov 2019, 6:11 PM IST
گورکھپور واقع مشہور گورکھ ناتھ مندر گئو رکشا پیٹھ کا ہے اور رام مندر تحریک میں اس نے اہم کردار نبھایا تھا۔ مہنت دگ وجے ناتھ، مہنت اویدیہ ناتھ اور اب یوگی آدتیہ ناتھ مندر تحریک کے اہم حصے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مجوزہ ٹرسٹ میں نیاس اہم کردار نبھائے گا۔ حالانکہ اس سلسلے میں انھوں نے کوئی تفصیلی جانکاری نہیں دی۔
Published: 12 Nov 2019, 6:11 PM IST
مہنت نرتیہ گوپال داس کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ کے دیگر اراکین میں چمپت رائے (وشو ہندو پریشد کے نائب صدر) اور اوم پرکاش سنگھل (وی ایچ پی کے خزانچی) شامل ہو سکتے ہیں۔ سال 2015 میں وی ایچ پی لیڈر اشوک سنگھل کے انتقال کے بعد چمپت رائے وی ایچ پی اور اس کی معاون تنظیموں کی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں او روی ایچ پی کے اہم لیڈروں میں سے ایک ہیں۔ رائے اور اوم پرکاش سنگھل، دونوں نئی دہلی میں رہتے ہیں۔
Published: 12 Nov 2019, 6:11 PM IST
مہنت نرتیہ گوپال داس کے جانشین مہنت کمل نین داس نے رام مندر ٹرسٹ کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رام مندر تعمیر کے لیے مجوزہ ٹرسٹ مہنت نرتیہ گوپال داس کی ہدایت میں کام کرے گا۔ اتوار کو قومی سیکورٹی مشیر اجیت ڈووال کے دہلی واقع رہائش پر ہوئی میٹنگ میں نیاس کی طرف سے مہنت کمل نین داس گئے تھے۔ میٹنگ میں ہندو اور مسلم فریق سے کئی مذہبی لیڈر پہنچے تھے۔
Published: 12 Nov 2019, 6:11 PM IST
علاوہ ازیں دگمبر اکھاڑا نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کے چیف مہنت سریش داس بدھ کو آدتیہ ناتھ سے اس ایشو پر بات چیت کرنے کے مقصد سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ دگمبر اکھاڑا کے صدر رہے مہنت پرمہنس رام چندر داس 2003 میں انتقال سے پہلے نیاس کے بھی صدر رہ چکے ہیں۔ اکھاڑا اب بھی اس بات پر قائم ہے کہ کسی موجودہ ٹرسٹ کو رام مندر تعمیر کی ذمہ داری نہیں دی جائے گی۔
Published: 12 Nov 2019, 6:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Nov 2019, 6:11 PM IST