کرناٹک میں وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا کی قیادت والی حکومت میں تین نائب وزیر بنائے گئے ہیں جو کرناٹک میں ایک مرتبہ پھر غیر یقینی سیاسی صورتحال کی جانب اشارہ کرتا ہے ۔ وزیر اعلی یدی یو رپا نے کل اپنے سترہ وزیروں کے قلمدان بھی تقسیم کر دئے اور اس اعلان کے بعد کچھ حلقوں سے ناراضگی سامنے آئی ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کرناٹک میں تین نائب وزیر اعلی بنائے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایچ ڈی کمار سوا می کی قیادت والی جنتا دل (ایس) - کانگریس مخلوط حکومت اقلیت میں آنے سے گر گئی تھی ۔ اس کے بعد کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے حکومت تشکیل دی تھی۔
Published: 27 Aug 2019, 9:10 AM IST
نائب وزیر اعلی بنائے جانے والوں میں گووند کرجول، اشوتھ نارائن اور لکشمن سوادی شامل ہیں اور ان تینوں کا تعلق ریاست کی تین بڑی ذاتوں لنگایت، ووکالیگا اور دلت سے ہے ۔ تین نائب وزیر اعلی بنائے جانے کا مقصد جہاں سب کو خوش کرنا ہے وہیں آنے والے انتخابات کو بھی ذہن میں رکھا گیا ہے ۔ کرجول کو پی ڈبلو دی اور سماجی انصاف کے قلمدان دئے ہیں، نارائن کو اعلی تعلیم اور آئی ٹی جبکہ لکشمن سوادی کو ٹرانسپورٹ کی وزارت دی گئی ہے ۔سوادی ابھی اسمبلی کے رکن نہیں ہیں او ر ان کو وزیر اور نائب وزیر علی بنائے جانے پر بی جے پی کے ارکان میں ناراضگی ہے ۔
Published: 27 Aug 2019, 9:10 AM IST
یدی یورپا کی وزارت سے ایک بات تو صاف ہے کہ بی جے پی نے ان کو کھلی چھوٹ نہیں دی ہے اور بی جے پی نے اگلے انتخابات کو نظر میں رکھتے ہوئے نئی قیادت تیار کرنے کی جانب قدم اٹھایا ہے ۔ بی جے پی کرناٹک میں نوجوان قیادت کو فروغ دینے کے حق میں ہے اور اس کا مستقبل میں یدی ورپا کو انتخابی سیاست سے دور رکھنے کا پلان ہے ۔
Published: 27 Aug 2019, 9:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Aug 2019, 9:10 AM IST
تصویر: پریس ریلیز