قومی خبریں

یشونت سنہا اٹل بہاری واجپئی کے نام پر بنائیں گے نئی پارٹی، جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب سے قبل سیاسی ہلچل تیز

سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے کہا "آج کی سیاست چاپلوسی کی ہو گئی ہے۔ بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کے افکار پر چل کر ہی سماج کے ہر طبقہ کی بھلائی کی جاسکتی ہے۔"

یشونت سنہا، تصویر سوشل میڈیا
یشونت سنہا، تصویر سوشل میڈیا 

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخاب سے قبل سیاسی ہلچل کافی تیز ہوگئی ہے۔ جہاں ایک طرف سابق وزیراعلیٰ چمپئی سورین کا معاملہ سرخیوں میں ہے وہیں دوسری طرف اب بی جے پی کے سابق سینئر رہنما یشونت سنہا ایک مرتبہ پھر مرکزی سیاست میں واپسی کی قواعد میں لگ گئے ہیں۔ اس درمیان انہوں نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے نام پر نئی پارٹی بنانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں یشونت سنہا کی قیادت میں پارٹی کی تشکیل کا فیصلہ ہزاری باغ میں 'اٹل وِچار منچ' کی میٹنگ میں کیا گیا۔

Published: undefined

میٹنگ میں جھارکھنڈ کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کے بعد سیاسی پارٹی کی تشکیل کی تجویز پاس کی گئی۔ اس موقع پر یشونت سنہا نے کہا کہ آج کی سیاست چاپلوسی کی ہو گئی ہے۔ بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کے افکار پر چل کر ہی سماج اور معاشرہ کے لیے صاف ستھری سیاست کر کے ہر طبقہ کی بھلائی کی جاسکتی ہے۔ اس وقت ان کے خیالات اور اصول پر عمل کرنے کی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تنظیم میں سماج کے ہر طبقہ کے لوگوں کو جوڑا جائے۔ میٹنگ میں اٹل وچار منچ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اٹل جی کے خیالات پر عمل کرکے ان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی ہر ممکن کوشش کا عزم بھی کیا۔ حالانکہ یشونت سنہا کی قیادت میں اٹل بہاری واجپئی کے نام پر پارٹی کب تشکیل دی جائے گی اس کی جانکاری ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

Published: undefined

غور طلب رہے کہ یشونت سنہا جنتادل اور بی جے پی کے بعد ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔ گزشتہ صدارتی انتخاب میں اپوزیشن پارٹیوں نے یشونت سنہا کو ہی اپنا امیدوار بنایا تھا۔ ویسے ہزاری باغ سیٹ سے یشونت سنہا رکن پارلیمنٹ کی طویل پالی کھیل چکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے جینت سنہا بھی اس سیٹ سے رکن پارلیمنٹ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined