مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کئی نوجوان گریٹر نوئیڈا یمنا ایکسپریس وے پر پہنچے ہوئے ہیں اور سڑک جام کر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ آگرہ سے نوئیڈا کی طرف جانے والے ہائیوے پر یہ مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ اس مظاہرہ کی وجہ سے مصروف ترین یہ ہائیوے پوری طرح سے بند ہو گیا ہے۔ سینکڑوں نوجوان حکومت کی فوج میں بھرتی سے متعلق نئی اسکیم کی شدید مخالفت کر رہے ہیں اور اسکیم میں تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مظاہرہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور رخنہ انداز ہائیوے کو کھولنے کے لیے نوجوانوں سے بات کر رہی ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے طمابق یمنا ایکسپریس کو دونوں طرف سے رخنہ انداز کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ حکومت کی نئی فوجی بھرتی اسکیم کو لے کر گزشتہ کچھ دنوں سے این سی آر کے کئی علاقوں میں مظاہرہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ان مظاہروں میں نوجوان تشدد کا مظاہرہ بھی کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ علی گڑھ میں یمنا ایکسپریس وے پر کئی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دو روڈ ویز بسوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔ مظاہرین نے اب تک مجموعی طور پر چار گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس کے لاٹھی چارج کے بعد ناراض طلبا نے پولیس پر پتھراؤ کر دیا ہے۔ پتھراؤ میں پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ حالات قابو سے باہر معلوم پڑ رہے ہیں۔
Published: undefined
اس درمیان مرکز نے اگنی پتھ بھرتی منصوبہ کے پہلے بیچ کے لیے اوپری عمر کی حد 21 سال سے بڑھا کر 23 سال کر دی ہے۔ 2022 کے لیے مجوزہ بھرتی کے لیے عمر میں چھوٹ صرف ایک بار دی جائے گی۔ پہلے اس منصوبہ کے لیے عمر کی حد 17.5 سے 21 سال مقرر کی گئی تھی۔ اگنی پتھ اسکیم کے اعلان کے دو دنوں کے اندر اپنی پہلی ترمیم سے متعلق مرکزی حکومت نے کہا کہ ’’اس بات کو دھیان مین رکھتے ہوئے کہ گزشتہ دو سال کے دوران بھرتی کرنا ممکن نہیں تھا، حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ 2022 کے لیے مجوزہ بھرتی کے عمل میں دو سال کی چھوٹ دی جائے گی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز