قومی خبریں

فریدآباد: بارش اور بدانتظامی کے باعث ’ایکس یو وی‘ گاڑی زیرِ آب، بینک کے منیجر اور کیشئر کی ہلاکت

فریدآباد میں بارش کے باعث بھرا پانی ’ایکس یو وی 700‘ کے ڈوبنے کا سبب بنا، جس سے ایچ ڈی ایف سی بینک کے منیجر اور کیشئر کی موت ہو گئی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ گاڑی سواروں نے احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

فریدآباد: فریدآباد کے اولڈ فریدآباد ریلوے انڈر برج کے نیچے بھرا پانی کے باعث ایکس یو وی 700 کی ڈوبنے سے ایچ ڈی ایف سی بینک کے منیجر اور کیشئر کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ گذشتہ رات پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں الرٹ کیا گیا تھا لیکن گاڑی سواروں نے احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کر دیا جبکہ متوفی افراد کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہاں کوئی بیریکیڈنگ نہیں تھی۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق ایچ ڈی ایف سی بینک کے منیجر پنیاشریا شرما، جوکہ بینک یونین کے صدر بھی تھے اور کیشئر ویراج دیویدی گاڑی میں سوار تھے، جوکہ بارش کے پانی کی وجہ سے انڈر برج کے نیچے پھنس گئی۔ گاڑی میں پانی بھرنے کے بعد دونوں افراد کی موت ہو گئی۔ وراج دُویودی کو اس دوران بینک منیجر کی ایکس یو وی 700 میں چھوڑنے کے لئے آئے تھے۔

Published: undefined

آدیتیہ نامی بینک ملازم نے بتایا کہ ویراج اور منیجر رات کو فریدآباد میں رکنے والے تھے اور صبح کسی کام کے لیے دہلی جانے والے تھے۔ تاہم، جب وہ اولڈ فریدآباد ریلوے انڈر برج کے قریب پہنچے، تو وہاں پانی بہت زیادہ بھر چکا تھا، اور کوئی بیریکیڈنگ نہیں تھی۔ ویراج نے گاڑی کو پانی سے نکالنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے، جس کے باعث گاڑی بند ہو گئی اور پانی میں ڈوب گئی۔

Published: undefined

آدتیہ نے بتایا کہ اگر پولیس کی بیریکیڈنگ ہوتی تو شاید وہ ریلوے انڈر برج کے نیچے سے گاڑی کو لے جانے کی کوشش نہ کرتے اور ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش نہ آتا۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ بیریکیڈنگ اور انتباہی بورڈ موجود تھے اور انھیں روکا گیا تھا لیکن وہ نظرانداز کرتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔ اس واقعے میں دونوں کی موت واقع ہوئی اور ان کی لاشوں کو بادشاہ خان سول اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined