اوڈیشہ کی وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک کی بہن اور معروف مصنفہ گیتا مہتا نے پدم شری اعزاز لینے سے انکار کر دیا ہے۔ 25 جنوری کو یوم جمہوریہ سے قبل شام میں ہی ان کو اعزاز دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ گیتا مہتا نے ٹوئٹ کر کے اس ایوارڈ کو نہ لینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ چناؤ سے عین قبل اگر انہوں نے یہ ایوارڈ قبول کیا تو اس کا عوام میں غلط پیغام جائے گا۔
Published: undefined
مصنفہ گیتا مہتا نے مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا، ’’خواہ اس بات سے میری عزت افزائی ہوئی ہے کہ حکومت نے مجھے پدم شری دینے کے لائق سمجھا لیکن میں اس اعزاز کو قبول نہیں کر سکتی۔ ملک میں لوک سبھا کے انتخابات نزدیک ہیں اور اوارڈ کی ٹائمنگ سے سوام میں غلط پیغام جائے گا جو میرے اور حکومت دونوں کے لئے شرمندگی کی بات ہوگی۔‘‘
Published: undefined
ایک طرف جہاں گیتا مہتا نے ایوارڈ قبول نہ کرنے کا اعلان کیا ہے وہیں ان کے بھائی اور اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک نے پدم شری حاصل کرنے والے ریاست کی تمام ہستیوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ گیتا مہتا کو ادب اور تعلیم کے شعبہ میں خدمات کے لئے اس اعزاز کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مصنفہ گیتا مہتا کرما کولا، راز، اے ریور سوترا، سنیکس اینڈ لیڈرس: گلمپیس آف ماڈرن انڈیا اور ایٹرنل گنیش، فرام برتھ ٹو ری برتھ جیسی مقبول کتابوں کی تصنیف کر چکی ہیں اور وہ ادب کی دنیا کا ایک معروف نام ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز