قومی خبریں

مجھے پی ایم مودی سے کوئی امید نہیں، انھیں پہلوانوں کی فکر ہے تو اب تک بات یا ملاقات کیوں نہیں کی: پرینکا گاندھی

پہلوانوں کی حمایت میں آواز بلند کرنے کے لیے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی 29 اپریل کی صبح جنتر منتر پہنچ گئی ہیں، پرینکا کے ساتھ کانگریس رکن پارلیمنٹ دیپیندر ہڈا بھی موجود ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>خاتون پہلوان سے بات کرتی ہوئی پرینکا گاندھی</p></div>

خاتون پہلوان سے بات کرتی ہوئی پرینکا گاندھی

 

تصویر: اے این آئی (ٹوئٹر)

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے چیف اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن کے خلاف دہلی پولیس نے 2 ایف آئی آر گزشتہ روز درج کر لی۔ اس کے باوجود دہلی کے جنتر منتر پر پہلوانوں کا دھرنا آج ساتویں دن بھی جاری ہے۔ دھرنا میں شامل پہلوان ستیہ ورت کادیان نے ایف آئی آر پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ اچھا ہے کہ ایف آئی آر درج ہوئی، لیکن ایف آئی آر سے ہمیں کیا ملے گا؟ کیا ایف آئی آر سے ہمیں انصاف ملے گا۔ دہلی پولیس کو پہلے دن ایف آئی آر درج کرنی چاہیے تھی۔ کاغذوں پر ہماری لڑائی ابھی شروع ہوئی ہے۔‘‘

Published: undefined

اس درمیان پہلوانوں کی حمایت میں آواز بلند کرنے کے لیے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی 29 اپریل کی صبح جنتر منتر پہنچ گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینکا گاندھی کے ساتھ کانگریس رکن پارلیمنٹ دیپیندر ہڈا بھی موجود ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ’اے این آئی‘ نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ پرینکا گاندھی گاڑی سے جنتر منتر پہنچی ہیں اور وہ خاتون پہلوانوں کے پاس بیٹھ کر ان سے بات چیت کر رہی ہیں۔ ملک کا نام روشن کرنے والی کھلاڑیوں کے ساتھ انھوں نے یکجہتی کا پیغام دیا اور کہا کہ ’’انصاف کی لڑائی میں ہم پوری طرح سے ملک کا وقار بلند کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔‘‘

Published: undefined

پہلوانوں سے ملاقات کے بعد پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’اگر دو ایف آئی آر درج ہوئی ہیں تو اس کی کاپی کسی کو اب تک کیوں نہیں ملی۔ کسی کو نہیں معلوم کہ اس ایف آئی آر میں کیا لکھا گیا ہے۔ اس شخص (برج بھوشن شرن سنگھ) پر سنگین الزامات ہیں تو پہلے ان کو عہدہ سے ہٹائیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے پی ایم مودی سے کوئی امید نہیں ہے، کیونکہ اگر انھیں ان پہلوانوں کی فکر ہے تو ابھی تک ان سے بات یا ملاقات کیوں نہیں کی۔ ملک پہلوانوں کے ساتھ کھڑا ہے اور مجھے بہت فخر ہے کہ ان پہلوانوں نے ایسے اہم ایشو کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ 28 اپریل کو ریسلنگ فیڈریشن چیف برج بھوشن کے خلاف دہلی پولیس نے جنسی استحصال کے معاملے میں دو ایف آئی آر درج کی۔ ان میں ایک ایف آئی آر میں نابالغ پہلوان کی شکایت پر پاکسو ایکٹ بھی لگایا گیا ہے۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں شکایتوں پر جانچ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

پہلوان بجرنگ پونیا نے ایف آئی آر کے تعلق سے کہا کہ یہ سپریم کورٹ کے دباؤ کے سبب ہوا ہے۔ ورنہ ایف آئی آر تو پہلے ہی درج کی جانی چاہیے تھی۔ بجرنگ پونیا نے مزید کہا کہ ’’ہمیں سپریم کورٹ سے ہی امید ہے۔‘‘ انھوں نے پولیس پر دھرنا و مظاہرہ میں خلل پیدا کرنے کا الزام بھی لگایا۔ پونیا نے کہا کہ پولیس پانی اندر نہیں آنے دے رہی ہے۔ ہم نے کچھ گدے اور سامان منگوائے تھے، لیکن پولیس نے دھرنا والی جگہ پر نہیں لانے دیا اور باہر سے ہی لوٹا دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined