قومی خبریں

پہلوانوں نے برج بھوشن پر ایف آئی آر کی درخواست کے ساتھ سپریم کورٹ سے رجوع کیا

اتوار کو ایک نابالغ سمیت سات خواتین پہلوانوں نے دوبارہ پولیس میں شکایت درج کرانے کی کوشش کی، لیکن پولیس حکام نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

تصویر آئی اے این ایس 

 

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی اور مجرمانہ دھمکیاں دینے کا الزام لگاتے ہوئے پہلوان ونیش پھوگاٹ اور دیگر نے دہلی پولس کو ایف آئی آر درج کرنے اور ہدایت دینے کے مطالبے کے سلسلے میں سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

Published: undefined

چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ کے سامنے پیر کو 'خصوصی ذکر' کے دوران سینئر وکیل نریندر ہڈا نے یہ معاملہ اٹھایا۔ درخواست گزاروں کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے بنچ پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کی جلد سماعت کرے۔ بنچ نے عرضی لسٹ نہیں ہونے کی بات بتاتے ہوئے مسٹر ہڈا سے منگل کو دوبارہ اس معاملے کا ذکر کرنے کو کہا۔

Published: undefined

درخواست کے مطابق پھوگاٹ اور دیگر پہلوانوں نے دہلی پولیس کی طرف سے ایف آئی آر درج کرنے میں "غیر معمولی تاخیر" کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس کو ہدایت دینے کی درخواست کی ہے۔

Published: undefined

23 جنوری کو وزارت کھیل نے اولمپک میڈلسٹ باکسر ایم سی میری کوم کی سربراہی میں مسٹر سنگھ کے خلاف الزامات کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے اپریل کے پہلے ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کی، حالانکہ اس کے نتائج ابھی تک منظر عام پر نہیں آئے۔

Published: undefined

میری کوم کے علاوہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں اولمپک میڈلسٹ پہلوان یوگیشور دت، سابق بیڈمنٹن کھلاڑی اور مشن اولمپک سیل کی رکن ترپتی مرگنڈے، سابق اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ٹیم) رادھیکا سریمن اور ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم کے سابق سی ای او راجیش راجگوپالن شامل تھے۔

Published: undefined

اولمپیئن پہلوان بجرنگ پونیا، ساکشی ملک، ونیش پھوگاٹ اور دیگر سرکردہ ہندوستانی پہلوانوں نے اتوار سے دہلی کے جنتر منتر پر ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ کے خلاف ایک بار پھر احتجاج شروع کر دیا ہے۔ اولمپک گیمز میڈلسٹ ساکشی ملک صحافیوں سے بات کرتے ہوئے روپڑیں۔ ونیش نے پہلے الزام لگایا تھا کہ اسے مسٹر سنگھ نے ذہنی طور پر ہراساں کیا تھا اور (دعوی کیا تھا) اس نے خودکشی کا بھی سوچا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اتوار کو ایک نابالغ سمیت سات خواتین پہلوانوں نے دوبارہ پولیس میں شکایت درج کرانے کی کوشش کی، لیکن پولیس حکام نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا۔

Published: undefined

ایک سینئر پولیس افسر نے تاہم، مبینہ طور پر کہاکہ "ہمیں سات شکایات موصول ہوئی ہیں اور فی الحال ان سب کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ٹھوس ثبوت ملنے کے بعد ہم ایف آئی آر درج کریں گے۔ اپنی پوچھ گچھ کے دوران ہم نے آئی او اے (ڈبلیو ایف آئی مانیٹرنگ (کمیٹی)) کی رپورٹ طلب کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined