ایودھیا میں بھی کووڈ-19 کا انفیکشن بڑھتا جا رہا ہے۔ عالم یہ ہے کہ ایودھیا واقع درشن نگر کے میڈیکل کالج کو کووڈ اسپتال بنایا گیا ہے، وہیں پر بیسک ایجوکیشن افسر کے اسٹینو سمیت 8 لوگوں کی کورونا سے موت ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں ایودھیا کے سَنت سماج کے سربراہ کنہیا داس اور رنگ محل مندر کے مہنت رام شرن داس کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں جن کا علاج چل رہا ہے۔
Published: undefined
اس مشکل ماحول کو دیکھتے ہوئے رام جنم بھومی مندر سمیت ایودھیا کے تقریباً سبھی بڑے مندروں کے دروازے عقیدتمندوں کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ایودھیا شہر میں مقامی چھٹی جمعرات سمیت اتوار کو 2 دن دکانیں بند رہیں گے، جب کہ سینیٹائزر کا چھڑکاؤ سمیت شام 7 بجے سے لے کر صبح 9 بجے تک لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ایودھیا میں کووڈ-19 کے بڑھتے انفیکشن اور بڑھتی شرح اموات کی وجہ سے ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رام جنم بھومی مندر، کنک بھون، ناگیشورناتھ، ہنومان گڑھی سمیت سبھی اہم مندروں کے دروازے پوجا کرنے والوں کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں۔ شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ نے بھی ایک پریس نوٹ جاری کر عقیدتمندوں کے رام مندر دَرشن کو بند کیے جانے کی جانکاری دے دی ہے۔ سَنت مہنت ہو یا انتظامی افسر سبھی لوگوں سے ایودھیا آنے کی جگہ اپنے گھروں میں رہ کر پوجا کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز