حیدرآباد: مولانا محمد اکبرالدین حسامی امام و خطیب مسجد گلزار عادل آباد (تلنگانہ) نے کہا کہ شب برأت میں بھی لاک ڈاؤن کی پابندی کرتے ہوئے مساجد میں اجتماعی عبادت کے بجائے اپنے گھروں میں ہی عبادت کریں۔ علماء و ائمہ اور مفتیان کرام عادل آباد کے متفقہ فیصلے کہ بعد شب برأت کے موقع پر اپنے گھروں میں ہی انفرادی عبادات کا اہتمام کیا جائے۔ صاف و صفائی اور معاشرتی دوری کا خیال رکھا جائے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت پورے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے، شہر عادل آباد و اطراف میں بھی لاک ڈاؤن پر کامیابی کے ساتھ عمل کیا جا رہا ہے اور سختی سے اس لاک ڈاون پر عمل پیرا ہونا حالات کے پیش نظر نہایت ہی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس درمیان 9 اپریل کو جمعرات و جمعہ کی درمیانی رات، شب برأت ہے چوںکہ یہ رات عبادت کی رات ہے، اس لئے رات میں کثرت سے دعائیں قبول ہوتی ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے لاک ڈاؤن کی پابندی کرتے ہوئے اب تک تمام لوگ فرض نمازیں اور جمعہ بھی گھروں میں ادا کر رہے ہیں اسی طرح شب برأت کے موقع پر بھی مساجد میں اجتماعی عبادت کے بجائے اپنے گھروں ہی میں رہ کر نماز پڑھیں، قرآن کی تلاوت کریں، اللہ کا ذکر کریں، توبہ واستغفار کریں، نیز مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے قبرستان جانے کے بجائے گھروں میں رہ کر ہی ان کے لیے دعاؤں کا اہتمام کریں۔
Published: undefined
مولانا محمد اکبرالدین حسامی نے اپنے خطاب میں بالخصوص اللہ تعالیٰ سے اس وبائی مرض کے خاتمہ کے لئے خوب دعائیں کیں تاکہ رمضان المبارک آنے سے پہلے یہ مرض لاک ڈاون اور الگ تھلگ رکھے گئے افراد جو مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ان تمام کے مصائب کا خاتمہ ہو اور دشمنوں کی ناپاک سازشوں سے امت مسلمہ کی حفاظت اللہ تعالی فرمائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز