قومی خبریں

مزدور ہندوستانی معیشت کی ریڑھ ہیں، ان کی زندگی آسان بنانا اور مستقبل محفوظ کرنا ہماری ذمہ داری: کانگریس

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ راہل گاندھی اتنی مہنگائی میں ہر روز کمانے کھانے والے مزدوروں کے جذبات محسوس کرتے ہیں، اس لیے انھوں نے ’شرمک نیائے‘ کی گارنٹی کا وعدہ کیا۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کانگریس کے صدر دیوندر یادو / تصویر: قومی آواز</p></div>

دہلی کانگریس کے صدر دیوندر یادو / تصویر: قومی آواز

 

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے دہلی کی کیجریوال حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نے لاکھوں مزدوروں کے مفادات کو پوری طرح نظر انداز کر دیا ہے اور شیلا دیکشت حکومت نے 2002 میں جو ’شرمک کلیان بورڈ‘ قائم کر کے کنسٹرکشن مزدوروں کی فلاح، صحت، تحفظ کے لیے جو منصوبے بنائے تھے، ان پر کوئی کام نہیں کیا۔ دہلی کانگریس صدر نے کہا کہ مزدور ہندوستانی معیشت کی ریڑھ ہیں اور ان کی زندگی آسان بنانا، ان کا مستقبل محفوظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ لوک سبھا انتخاب میں ’شرمک نیائے‘ کے تحت ہم نے ہر زمرہ کے مزدوروں کو تحفظ دینے کا وعدہ کیا تھا اور اپوزیشن میں رہتے ہوئے مزدوروں کے حقوق دلانے کے لیے لڑائی لڑیں گے۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے کہا کہ ہمارے لیڈر راہل گاندھی نے خود تعمیرات سے جڑے مزدوروں سے مل کر ان کی تکلیف سمجھنے کی کوشش کی تھی۔ انھوں نے دہلی کے گرو تیغ بہادر نگر میں مزدوروں سے ملاقات کر اور ان کے مسائل سنے تھے اور ایک کنسٹرکشن والی جگہ پر ان کے ساتھ مل کر کام بھی کیا تھا۔ دہلی کانگریس صدر نے کہا کہ ملک کے ہر مزدور اور جسمانی محنت کرنے والوں کو مکمل حقوق و احترام دلانا ہی راہل جی کی زندگی کا مشن ہے۔ راہل گاندھی مزدوروں کے جذبات کو محسوس کرتے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ اتنی مہنگائی میں روزانہ مزدوری کرنے والے لوگ ایسی زندگی گزار رہے ہیں جہاں کام کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے فکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعمیرات کے شعبہ سے جڑے مزدوروں کے سیس میں 4200 کروڑ روپے کی رقم موجود ہے، لیکن کیجریوال حکومت دہلی کے تقریباً 15 لاکھ رجسٹرڈ کنسٹرکشن مزدوروں کے لیے 17 منصوبوں کا فائدہ نہیں دے رہی ہے، جس کے وہ حقدار ہیں۔ دیویندر یادو نے مطالبہ کیا کہ کنسٹرکشن مزدوروں کے سیس کے تحت منصوبوں کا فائدہ مزدوروں کو ملنا چاہیے، اس کی رقم میں اضافہ کیا جائے اور عمل کو آسان بنائیں تاکہ زیادہ مزدوروں کو منصوبہ کا فائدہ ملے۔ انھوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں میں محض 2500 مزدوروں تک ہی اس کا فائدہ پہنچا۔

Published: undefined

دہلی کانگریس صدر کا کہنا ہے کہ ’شرمک کلیان بورڈ‘ کے تحت ملنے والی پنشن کی موجودہ 3000 رقم کو عزت مآب ہائی کورٹ نے بڑھانے کا حکم دیا تھا لیکن دہلی حکومت نے ابھی تک اس کو منظوری نہیں دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کیجریوال حکومت میں موجود بدعنوانی کے سبب گزشتہ 10 سالوں میں ایک بھی منصوبہ پر کام نہیں ہوا۔ آج سسٹم سے بدعنوانی ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined