پیدل، ٹرک، لوڈر اور آٹو رکشہ کے سہارے زندگی جوکھم میں ڈال کر اپنی منزل اور اپنے گاؤں پہنچنے کی جدوجہد میں مہاجر مزدور لگاتار لگے ہیں۔ دہلی کی سڑکوں پر مہاجر مزدوروں کی بھیڑ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ صبح سے ہی کانپور روڈ، کاکوری ایکسپریس وے، فیض آباد روڈ پر مزدوروں کی چھوٹی بڑی ٹکڑیاں دیکھنے کو مل جاتی ہیں۔ اس دوران مہاجر مزدوروں کے چہرے پر جسمانی تھکان کا عکس تو نظر نہیں آتا، لیکن اس امید کی جھلک ضرور نظر آتی ہے کہ وہ جلد ہی گھر پہنچ جائیں گے۔
Published: 13 May 2020, 9:11 PM IST
بارہ بنکی روڈ پر ملے ہردوئی کے رہنے والے شیو سنگھ مہاراشٹر کے ممبئی میں مزدوری کر کے اپنی زندگی گزار رہے تھے کہ اچانک کورونا کے شور نے ان کے کام کو اپنی زد میں لے لیا۔ وہ پیدل ہی اپنی فیملی کے ساتھ گاؤں نکل پڑے۔ ان کے ساتھ ان کی بیوی اور دو بچے بھی ہیں۔ راستے میں اگر کوئی ہمدرد مل گیا تو کچھ کھانے کو مل جاتا ہے ورنہ پانی اور پارلے بسکٹ پر ہی زندگی چل رہی ہے۔
Published: 13 May 2020, 9:11 PM IST
کورونا پر قابو پانے کے مقصد سے ہوئے مکمل لاک ڈاؤن کے سبب پیسہ کا بھی مسئلہ کئی مہاجر مزدوروں کے لیے کھڑا ہو گیا ہے۔ مہاراج گنج کے دنیش پرجاپتی، رام کمار پردیومن، بھولو کے ساتھ بھی پیسے کی کمی کا مسئلہ ہے اور اس کا عکس ان کے چہروں پر بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔ یہ سبھی پینٹر کا کام کرتے تھے۔ دنیش پرجاپتی کا کہنا ہے کہ "لاک ڈاؤن میں صرف کھانے کے پیسے ملتے تھے۔ لیکن زندگی جانے کا خوف بنا رہتا تھا۔ اسی وجہ سے پیدل ہی وہاں سے چل دیئے۔ راستے میں جو بھی وسائل ملے، اس نے ہمیں لکھنؤ لا کر چھوڑ دیا۔" دنیش کا مزید کہنا ہے کہ "ہمارے ساتھ 16 لوگوں کی ٹیم ہے۔ سب مہاراج گنج جائیں گے۔ وہاں پر اپنی جانچ کرا کر اگر کوارنٹائن کرنے کو کہیں گے تو ہو جائیں گے۔ ورنہ گھر پر ہی ایک کنارہ پکڑ لیں گے۔ حالات ٹھیک ہونے پر واپس جانے کے بارے میں بعد میں سوچیں گے۔"
Published: 13 May 2020, 9:11 PM IST
بہار کے سیتامڑھی کے امیش آٹو سے لکھنؤ تک پہنچے۔ پیسے کی کمی کے سبب مکان مالک پریشان کرنے لگا۔ حالات مشکل ہوتے دیکھ انھوں نے سیدھے اپنے گھر کی راہ پکڑ لی۔ دو آٹو سے 6 لوگ آئے ہیں۔
Published: 13 May 2020, 9:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 May 2020, 9:11 PM IST