نئی دہلی: قومی کمیشن برائے خواتین نے دو الگ الگ معاملات میں کیرالہ اور اتر پردیش پولیس کو نوٹس جاری کئے ہیں اور متعلقہ معاملات میں ایف آئی آر درج کرنے کو کہا ہے۔ خواتین کمیشن نے بدھ کو یہاں بتایا کہ کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے اتر پردیش کے کانپور میں 23 سالہ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے سلسلے میں اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو ایک خط لکھا ہے اور مکمل جانچ کرنے کو کہا ہے۔
Published: undefined
ریکھا شرما نے اس معاملے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جانی چاہئے اور ملزمین کی گرفتاری کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پورے معاملے کی جانچ ایک مقررہ مدت کے اندر ہونی چاہیے۔ خط کی ایک کاپی کانپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو بھی بھیجی گئی ہے۔ اس لڑکی کی لاش ریلوے لائن کے پاس جھلسی ہوئی حالت میں برآمد ہوئی تھی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔
Published: undefined
خواتین کمیشن نے کیرالہ کے ایرناکولم میں ایک خاتون تاجر پر حملے کے معاملے میں بھی از خود نوٹس لیتے ہوئے کیرالہ کے پولیس سربراہ کو ایک خط لکھا ہے۔ ریکھا شرما نے خط میں معاملے پر ایف آئی آر درج کرنے اور ملزم کو فوراََ گرفتار کرنے کو کہا ہے۔ کمیشن نے متاثرہ خاتون اور اس کے اہل خانہ کو طبی امداد اور سیکورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ اس خاتون نے ایرناکولم میں ایک ’غیر حلال‘ ریسٹورنٹ کھولا ہے، جس کے بعد اس پر حملہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined