قومی خبریں

دہلی میں طاق۔جفت اسکیم سے خواتین کوراحت

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے قومی دارالحکومت میں طاق-جفت اسکیم نافذ ہونے سے کچھ ہفتے پہلے آج اعلان کیا کہ سیکورٹی کے پیش نظر خواتین ڈرائیوروں کو اس میں چھوٹ دی جائے گی

Getty Images
Getty Images 

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے قومی دارالحکومت میں طاق-جفت اسکیم نافذ ہونے سے کچھ ہفتے پہلے آج اعلان کیا کہ سیکورٹی کے پیش نظر خواتین ڈرائیوروں کو اس میں چھوٹ دی جائے گی۔

Published: undefined

کیجریوال نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ان گاڑیوں کو چھوٹ دی جائے گی، جن میں خواتین ڈرائیور اکیلی ہوں گی، اس پر صرف خواتین سوار ہوں گی اور ان کے ساتھ 12 سال سے کم عمر کے بچے سوار ہوسکیں گے۔ٹو وھیلر گاڑیوں کو اگرچہ اس اسکیم سے چھوٹ ملے گی یا نہیں اس بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔اس مرتبہ پرائیویٹ سی ایم جی گاڑیوں کوآ ڈ-ايون اسکیم سے راحت نہیں ملے گی۔

Published: undefined

یہ اسکیم دہلی حکومت 'سیون پوائنٹ ونٹر ایکشن پلان' کے تحت موسم سرما میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے لا رہی ہے۔وزیر اعلی نے دہلی کے لوگوں سے دیوالی کے موقع پر پٹاخے نہ چھوڑنے کی بھی اپیل کی ہے۔اس سال دیوالی کے موقع پر دہلی حکومت لیزر شو منعقد کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ چار نومبر سے 15 نومبر تک آڈ-ايون اسکیم نافذ کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined