قومی خبریں

مغربی ریلوے نے 64 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا

'میری سہیلی' ریلوے کا ایک ایسا اقدام ہے جسے ہندوستانی ریلوے میں نافذ کیا جارہا ہے جس کے تحت تنہا سفر کرنےوالی خواتین کو بیدار کیا جاتا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

مغربی ریلوے میں ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) نے خواتین کوچز میں سفرکرنے والے مردمسافروں، غیر مجاز پھیری والوں، بدنظمی پیداکرنے والوں اور ریلوے احاطے میں فساد برپاکرنے والوں پر کارروائی کرتے ہوئے تقریبا 64 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا ہے۔

Published: undefined

چیف پبلک ریلیشنز آفیسر سمت ٹھاکر کے مطابق آر پی ایف خواتین مسافروں کو بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کرانے کے لئے کوشاں ہے۔ آر پی ایف نے 2020 اور 2021 میں خواتین کے کوچوں میں سفر کرنے والے 3922 مرد مسافروں، 8818 غیر مجاز پھیری والوں ، 4935 گستاخوں اور 777 فسادیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تقریبا 64 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا ہے۔ ریلوے احاطے میں مسافروں سے متعلقہ جرائم کی روک تھام اورپتا لگانے کے لئے آر پی ایف، ویسٹرن ریلوے ریلوے موثر انداز میں کام کر رہا ہے۔

Published: undefined

گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) اور مقامی پولیس کے ساتھ ہم آہنگی سے آر پی ایف کی ٹھوس کوششوں کی وجہ سے سال 2020 (اپریل تک) میں ہندوستانی تعزیرات ہند کی دفعہ 392 کے تحت درج 126 سے 63.5 فیصد کم ہوکر اپریل 2021 تک 46 رہ گئی ہے۔ اس کے علاوہ آر پی ایف کے ذریعہ ڈکیتی کے معاملات کا پتہ چلا جو سال 2020 میں 21.42 فیصد تھا اور 2021 میں بڑھ کر 41.30 فیصد ہو گیا ہے۔ سکیورٹی عملہ کی موجودگی اور منصوبہ بند تعیناتی کی وجہ سے یہ جرم کم ہوا ہے اور مغربی ریلوے کے ممبئی مضافاتی حصے میں 2021 میں چھیڑکانی وغیرہ کا کوئی معاملہ درج نہیں کیا گیا تھا۔

Published: undefined

مسٹر ٹھاکر نے بتایا کہ ریل سے سفر کرنے والی خواتین مسافروں کی سیکیورٹی بڑھانے کے پیش نظرمغربی ریلوے کے آئی جی کم پرنسپل چیف سیکیورٹی کمشنر آر پی ایف پروین چندر سنہا نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے بوری ولی اسٹیشن کا دورہ کیا اور فرنٹ لائن اسٹاف اور سینئر آر پی ایف افسران سے خطاب کیا۔ انہوں نے وردی والے سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی اوران کی ویزینلٹی کو بڑھانے پر زور دیا، ساتھ ہی انہوں نے جی آر پی اور پولیس کے ساتھ ہم آہنگی میں مجرموں پرخفیہ تحقیقات / چھاپوں پر بھی زور دیا اور سی سی ٹی وی کی موثر نگرانی اور مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Published: undefined

مسٹر سنہا نے آر پی ایف کے فیلڈ اسٹاف کی کاوشوں کو سراہا اور خواتین مسافروں کو ایک محفوظ سفرفراہم کرنے کے لئے ایمانداری اور سمجھداری سے کام کرنے کی ترغیب دی۔ خواتین مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے چلائی جانے والی مختلف اسکیموں اور اقدامات سے سیکیورٹی اہلکاروں کوآگاہ کیا اور تمام عملے کو ان اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا۔

Published: undefined

'میری سہیلی' ایک ایسا اقدام ہے جسے ہندوستانی ریلوے میں نافذ کیا جارہا ہے جس کے تحت خواتین آر پی ایف اہلکارذاتی طور سے خواتین مسافروں سے ملاقات کرتی ہیں، خاص طور پر جوتنہا سفر کررہی ہیں، اور انہیں سیکیورٹی سے متعلق امور اور ہیلپ لائن نمبروں سے آگاہ کرتی ہیں۔ یہ پروگرام خواتین مسافروں کے لئے بے حد اطمینان بخش ہے اور انھیں ٹرینوں اور اسٹیشنوں کے اندر حفاظت کے بارے میں اعتماد فراہم کرتا ہے۔ خواتین مسافر یہاں اپنی رائے، شکایات ، مشورے وغیرہ بھی شیئر کرسکتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined