نئی دہلی: جنسی استحصال کے خلاف 'می ٹو' مہم کو آج اس وقت اور طاقت مل گئی جب ملک کی معروف خواتین صحافیوں نے اس برائی کا شکار بنی اپنی خاتون ساتھیوں کی حمایت میں دھرنا دیا اور کام کی جگہ پر خواتین کے وقار کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
Published: 14 Oct 2018, 12:09 PM IST
ہندوستانی خاتون پریس کور کی رکن صحافیوں نے کام کی جگہوں پر جنسی استحصال انسداد قانون کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے اور جنسی زیادتی کے الزامات پر فوراً کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Published: 14 Oct 2018, 12:09 PM IST
خواتین صحافیوں نے مرکزی وزیر ایم جے اکبر کو کابینہ سے ہٹائے جانے کی بھی مانگ کی جن پر کئی خواتین صحافیوں نے جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے۔ یہ الزام اس وقت لگایا گیا جب اکبر مختلف اخبارات میں ایڈیٹر کے عہدے پر فائز تھے۔
پارلیمنٹ اسٹریٹ پر منعقد اس مظاہرے میں خواتین صحافیوں نے ہاتھوں میں پوسٹر، پلےكارڈ اور بینر لیے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ دفاتر میں جنسی استحصال نہیں چلے گا اور جواب دہی اعلیٰ سطح سے طے ہو۔ انہوں نے ایم جے اکبر کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ ان صحافیوں نے متاثرین کو انصاف دلانے کی مانگ پر ایک مشترکہ تجویز بھی منظور کی۔
Published: 14 Oct 2018, 12:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 Oct 2018, 12:09 PM IST
تصویر: پریس ریلیز