قومی خبریں

ہریانہ: کھٹر حکومت میں غنڈہ راج، بس کنڈکٹر نے خاتون کو جوتے سے پیٹا، ویڈیو وائرل

ہریانہ کے انبالہ میں بس اڈے پر ایک کنڈکٹر نے خاتون کی جوتے سے پٹائی کی، ملزم نے اس واقعہ کی ویڈیو بھی بنوائی اور اسے وائرل کر دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہریانہ میں منوہر لال کھٹر کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے دور میں خواتین غیر محفوظ ہیں۔ تازہ معاملہ انبالہ کا ہے جہاں چھاونی کے بس اڈے پر ایک بس کنڈکٹر نے خاتون کی جوتوں سے پٹائی کر دی۔ اتنا ہی نہیں کنڈکٹر نے بس کے ہیلپر سے اس واقعہ کی ویڈیو بھی بنوائی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔

Published: 12 May 2019, 9:12 PM IST

اطلاعات کے مطابق کنڈکٹر کا کہنا تھا کہ خاتون نے تقریباً 8 مہینے پہلے اس پر چھیڑ خانی کا جھوٹا الزام لگا کر پٹائی کی تھی۔ وہیں خاتون نے ملزم بس کنڈکٹر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دی بن کارپوریٹیو سوسائٹی کا کنڈکٹر نریندر کمار جگدھاری سے اپنی بس کو لے کر انبالہ شہر آ رہا تھا۔

Published: 12 May 2019, 9:12 PM IST

چھاونی بس اسٹینڈ پر جیسے ہی بس پہنچی، کنڈکٹر نے خاتون کے بال پکڑ کر نیچے اتار لیا۔ اس کے بعد اس نے خاتون کو جوتوں سے پیٹنا شروع کر دیا۔ جس وقت کنڈکٹر خاتون کو زد و کوب کر رہا تھا اسی دوران بس کا ہیلپر اس واقعہ کی ویڈیو بنا رہا تھا۔

Published: 12 May 2019, 9:12 PM IST

اطلاعات کے مطابق اس واقعہ میں خاتون کو کافی چوٹیں آئی ہیں۔ انبالہ کے پڑاؤ تھانہ کے ایس ایچ او منیش نے بتایا کہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولس نے متاثرہ کی شکایت پر معاملہ درج کر لیا ہے۔ اس کے بعد پڑاؤ پولس متاثرہ خاتون کو میڈیکل جانچ کے لئے سول اسپتال لے کر گئی۔

Published: 12 May 2019, 9:12 PM IST

واضح رہے کہ تازہ معاملہ کے تار تقریباً 8 مہینے پہلے پیش آنے والے ایک واقعہ سے جڑے ہیں۔ 19 ستمبر 2018 کو خاتون نے چھیڑ خانی کا الزام عائد کر کے کنڈکٹر کو پیٹا تھا۔ خاتون کے علاوہ بھیڑ نے بھی اس کی پٹائی کی تھی۔ لوگ پٹائی کی ویڈیو بناتے ہوئے اسے تھانہ تک لے کر گئے۔ معاملہ تھانہ میں پہنچا تو خاتون نے کہا کہ اسے غلط فہمی ہو گئی ہے اور چھیڑ خانی کسی دوسرے شخص نے کی تھی۔ مانا جا رہا ہے کہ اسی واقعہ کا انتقام لینے کے لئے نریندر نے خاتون کے ساتھ مار پیٹ کی ہے اور اس کی ویڈیو بنائی ہے۔

Published: 12 May 2019, 9:12 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 May 2019, 9:12 PM IST