مغربی بنگال کی طرز پر جھارکھنڈ حکومت نے بھی خواتین کو مالی امداد کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اعلان کیا ہے کہ ریاستی حکومت ریاست کی 21 سال سے 50 سال کے درمیان کی خواتین کو اعزازیہ دے گی۔ وزیر اعلیٰ نے اس کا مقصد ریاست کی خواتین کو بنانے اور انہیں عزت و وقار دینا بتایا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے خواتین کے تعلق سے یہ اہم اعلان اپنے حلقۂ اسمبلی برہیٹ میں کیا ہے۔ وہ پیر (22 جولائی) کو صاحب گنج کے راج محل میں اور اپنے اسمبلی حلقہ برہیٹ کے ایک روزہ دورے پر پہنچے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے 21 سے 50 سال کی عمر کی خواتین کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لیے درخواستیں لینے کے لیے بہت جلد پوری ریاست میں خصوصی کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاست کی خواتین کو با اختیار بنانے کے عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
Published: undefined
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کام صرف دکھاوے کے لیے نہیں ہونا چاہیے بلکہ لوگوں کو اس کا فائدہ طویل عرصے تک ملنا چاہئے۔ ہماری حکومت اسی کے پیشِ نظر منصوبے بنا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا منصوبہ آپ کو اور آپ کی آنے والی نسلوں کو بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ریاست کے لوگ بااختیار ہوں گے تب ہی ہمارا سماج اور ہماری ریاست ترقی کرے گی۔
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ ہماری حکومت ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لئے پوری طرح پابند عہد ہے۔ ہماری حکومت جو بھی اسکیمیں اور پالیسیاں بنا رہی ہے، اس کا فائدہ ہر طبقہ اور ہر برداری کو مل رہا ہے۔ آپ سب کے تعاون سے ہم اس ریاست کو اتنا مضبوط بنائیں گے کہ ہمیں کسی پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں خواتین کو دی جانے والی رقم براہ راست خواتین کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جاتی ہے۔ یہ کام ’لکشمی بھنڈار اسکیم‘ کے تحت کیا جاتا ہے، جسے 2021 میں اسمبلی انتخابات سے پہلے شروع کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کے مطابق ممتا بنرجی حکومت مغربی بنگال کی 25 سے 60 سال کی عمر کی خواتین کے کھاتوں میں ہر ماہ ایک ہزار اور 1200 روپے جمع کرتی ہے۔ عام خواتین کو 1000 روپے اور درج فہرست ذات کی خواتین کو 1200 روپے دیے جاتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز