قومی خبریں

بینک اور اے ٹی ایم سے کھاتے دار خواتین وقفے وقفے سے پیسے نکال سکیں گی

استفادہ کنندگان کے ذریعے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور بینکوں سے منظم انداز میں رقم نکالنے کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے مالی خدمات کے محکمے نے بینکوں کو ہدایت دی ہے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

دیہی ترقیات کی وزارت پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) کی فی کس خواتین کھاتے داروں کو 500 روپئے کی رقم یکمشت جاری کررہی ہے (جیسا کہ بینکوں کی جانب سے اس طرح کے کھاتے داروں سے متعلق اطلاع ملی ہے) اور یہ منتقلی ماہ اپریل کے لئے کی جارہی ہے اور رقم کو 2 اپریل 2020 کو طے شدہ کھاتوں میں ارسال کردیا گیا ہے۔

Published: undefined

یہ قدم 26 مارچ 2020 کو وزیر خزانہ کی جانب سے خواتین پی ایم جے ڈی کھاتے داروں کو یکمشت ادائیگی کے طور پر فی خاتون 500 روپے فراہم کرنے کے اعلان کے مطابق اٹھایا گیا ہے اور یہ منتقلی پی ایم غریب کلیان پیکیج کے تحت آئندہ تین مہینوں تک عمل میں آتی رہے گی۔

Published: undefined

استفادہ کنندگان کے ذریعے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور بینکوں سے منظم انداز میں رقم نکالنے کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے مالی خدمات کے محکمے نے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بینکوں کی شاخوں، بی سی اور اے ٹی ایم پر پیسے نکالنے کے معاملے میں کھاتے داروں کی آمد کا انتظام اس انداز میں کریں کہ تھوڑی تھوڑی تعداد میں یہ کھاتے دار یہاں آکر پیسے نکالیں۔

Published: undefined

9اپریل 2020 کے بعد استفادہ کنندگان عام بینکنگ اوقات میں برانچ یا بی سی تک جاسکتی ہیں۔ بینک وہاں استفادہ کنندگان کے کھاتوں کی ترتیب کا تعین کرسکتے ہیں.

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined