دہلی پولیس نے بتایا کہ اتوار کی دوپہر مشرقی دہلی کے فرش بازار کے وشواس نگر میں ایک کرائے کے کمرے میں ایک 23 سالہ خاتون کی لاش پلاسٹک کی بوری میں اس کے گلے میں کپڑے سے بندھی ہوئی ملی۔
Published: undefined
فرش بازار پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے مزید کہا کہ وہ مقتول کے ایک دوست کے کردار کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس نے مقتول کی شناخت ظاہر نہیں کی کیونکہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا قتل سے قبل اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔
Published: undefined
جس کمرے سے لاش ملی تھی وہ مذکورہ دوست نے اپنے ای کامرس کے کاروبار کے لیے کرائے پر لیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ شخص لاش ملنے کے بعد سے فرار ہے اور مقامی لوگوں نے متوفی خاتون کی شناخت میں مدد کی۔
Published: undefined
انگریز روزنامہ ’دی ہندوستان ٹائمس ‘ کے نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق ڈپٹی کمشنر آف پولیس (شاہدرہ) روہت مینا نے بتایا کہ شام 4.30 بجے کے قریب کمرے میں کام کرنے والے تین آدمیوں میں سے ایک کو لاش ملی اور اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ فارنسک ماہرین کے ساتھ ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ انہوں نے جانچ کے لیے جائے وقوع سے ضروری شواہد اکٹھے کیے۔
Published: undefined
پولیس افسر نے مزید بتایا کہ ’’اس کے گلے میں دوپٹہ بندھا ہوا تھا، جس سے اندازہ ہوتا تھا کہ اس کا گلا گھونٹنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ وہ قریبی علاقے کی رہنے والی تھی۔ اس کے اہل خانہ کو قتل کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔‘‘
Published: undefined
خاتون کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ متاثرہ ہفتہ کی صبح اپنے گھر سے نکلی اور واپس نہیں آئی۔ پولیس نے مزید کہا کہ اس کے قتل کے واقعات کی ترتیب کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔مینا نے مزید کہا کہ ’’تفتیش کے دوران مشتبہ شخص کے بارے میں مضبوط لیڈز سامنے آئے ہیں۔ اسے پکڑنے کے لیے متعدد ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز