چاروں طرف سے کورونا وبا سےلوگوں کے مرنے کی خبروں سےلوگ پریشان ہیں لیکن اس کےبا وجود لوگوں کا اپنانشہ کم نہیں ہو رہا ہے۔تمام تنقید کے باوجود اتر پردیش میں پنچایت انتخابات ہوئے اور نتیجے بھی آ گئے۔ نتائج کے بعد اعظم گڑھ سے جوخبر سامنےآئی ہے اس کو اپنی طاقت کے نشہ میں اندھےہونے کےعلاوہ کچھ نہیں کہاجا سکتا۔
Published: 05 May 2021, 8:11 AM IST
نیوز 18 پر شائع خبر کے مطابق لاک ڈاؤن کےبیچ خبر آئی ہے کہ اسحاق پور گاؤ ں میں پچھلی ہار کا بدلہ لینے کےلئے گاؤں کے نو منتخب پردھان نے گاؤں کے سابق پردھان کےحامی لوگوں کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور اس فائرنگ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ دو لوگوں کی حالت نازک ہے اور انہیں علاج کے لئے بڑے اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ واقع کے بعد دونوں فریق آ منےسامنےآ گئے اور معاملہ سماج کےدو طبقوں کابن گیا جس کے بعد سے علاقہ میں تناؤ ہے۔
Published: 05 May 2021, 8:11 AM IST
نیوز 18 پر شائع خبر کےمطابق فیض نامی شخص اسحاق پور گاؤں کا پردھان تھا اور سال 2010 کے پنچایت انتخابات میں گاؤں کےہی رام اودھ راج بھر نے فیض کو ہرا دیاتھاجس کے بعد سےدونوں میں رنجش چل رہی تھی۔حال ہی میں اختتام پزیر ہوئےپنچایت انتخابات میں فیض نےاپنا امیدوار کھڑا کیا جس نے رام اودھ کو ہرا دیا۔ اب الزام ہے کہ چناؤ جیتنے کے بعد سے فیض کے حامی مستقل رام اودھ کو دھمکی دےرہے تھے۔ شائع خبر کےمطابق فیض گروپ کے درجن بھر لوگوں نے رام اودھ کے حامی کے گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس میں ایک خاتون کی موت ہو گئی۔
Published: 05 May 2021, 8:11 AM IST
واضح رہے اس فائرنگ میں پونم راج بھر کی موت ہو گئی جبکہ پریتی راج بھر اور رنجیت راج بھر زخمی ہو گئےجو زیر علاج ہیں۔اب علاقہ میں زبردست تناؤ ہےاوربڑی تعداد میں پولیس تعینات ہے۔
Published: 05 May 2021, 8:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 May 2021, 8:11 AM IST