ملک کے دارالحکومت دہلی میں کل ایک بار پھر دہلی پولیس کا انسانی چہرہ دیکھنے کو ملا،جب دردِ زہ کی تکلیف سے تڑپنے والی ایک خاتون نے اسپتال جاتے وقت پولیس کنٹرول روم (پی سی آر) کی موبائل پٹرولنگ وین میں ایک بچے کو جنم دیا۔ پولیس اہلکاروں نے خدمات کی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے زچہ بچہ کو نہ صرف اسپتال تک بہ حفاظت پہنچایا بلکہ انھیں ضروری طبی سہولت بھی دی۔
Published: undefined
پی سی آر کی پولیس ڈپٹی کمشنر ایشا پانڈے نے ’یو این آئی‘ کو بتایا کہ پیر-منگل کی وسطی رات تقریباً دو بجے یمناپار کے اشوک نگر کے ایک شخص نے فون پر بیوی کے دردِ زہ ہونے کی اطلاع دی۔ اس نے اسپتال تک پہنچانے کی مدد مانگی۔ اسی حلقے میں سکیورٹی گشت لگانے والے اے ایس آئی لائق سنگھ اور ہیڈ کانسٹیبل وین کے ساتھ فوراً موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے بغیروقت ضائع کیے مدد کی پیش کش کی۔ خاتون کو ان کے رشتہ داروں کی مددسے وین پرچڑھایا گیا اور پھر لال بہادر شاستری اسپتال لایا جا رہا تھا، تو اس وقت راستے میں اس نے ایک بچے کو جنم دیا۔
Published: undefined
انہوں نے بتایاکہ پولیس اہلکاروں نے خاتون اور اس کے نوزائدہ بچے کو ضروری طبی سہولت دی اور بہ حفاظت پہنچا کر اسپتال میں داخل کروا دیا۔
Published: undefined
خاتون کے اہل خانہ کےاراکین نے دہلی پولیس اہلکاروں کے اس انسانی برتاؤ کے تئیں شکریہ ادا کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined