نوئیڈا: نوئیڈا کی سوسائٹی ’گرینڈ اومیکس‘ میں ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے میں مفرور شری کانت تیاگی کی بیوی کو پولس نے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے بیوی کو شام تقریباً 6 بجے شری کانت کے فلیٹ سے حراست میں لیا۔ اس سے قبل جمعہ کو بھی بیوی کو حراست میں لیا گیا تھا۔
Published: undefined
شری کانت تیاگی کی بیوی کو جمعہ کے روز حراست میں لے کر 24 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے کچھ اہم معلومات حاصل کرنے کے لیے بیوی کو دوبارہ حراست میں لے لیا ہے۔
وہیں، شری کانت پولیس سے بچنے کے لیے تمام حربے استعمال کر رہا ہے۔ اس نے اتوار کی رات سے نہ تو کوئی کال کی ہے اور نہ ہی اپنا موبائل آن کیا۔ اتنا ہی نہیں، اس نے آن لائن لین دین، اے ٹی ایم کا استعمال بھی بند کر دیا ہے۔ شری کانت تیاگی کی کال ڈیٹیل کی بنیاد پر پولیس ان قریبی لوگوں کو ریڈار پر لے رہی ہے جو اس واقعہ کے بعد رابطے میں آئے تھے۔ شری کانت تیاگی کے موبائل کی آخری لوکیشن اتراکھنڈ کے رشی کیش میں پائی گئی ہے۔
Published: undefined
نوئیڈا پولیس نے شری کانت پر گینگسٹر کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اس کی گرفتاری پر 25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ نوئیڈا پولیس کی 8 ٹیمیں 3 ریاستوں میں اس کی تلاش کر رہی ہیں۔
وہیں، پیر کے روز نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سوسائٹی میں شری کانت کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی جی ایس ٹی ٹیم نے بھی ملزم کی گرفتاری کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے بھنگیل میں واقعہ اس کی دکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔ اس کے باوجود شری کانت کو گرفتار کر پانا پولیس کے لئے دردِ سر بنا ہوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined