قومی خبریں

بہرائچ کے بعد بہار کے گوپال گنج میں بھی بھیڑیے کا خوف! 9 ماہ کی بچی کو گھر سے اٹھا لے جانے کا شبہ

محکمہ جنگلات کی ٹیم بچی پر حملہ کرنے والے بھیڑیے کی تلاش میں سرگرم ہے، جبکہ شیوہر میں گیدڑوں نے دہشت پھیلاتے ہوئے درجنوں لوگوں کو زخمی کر دیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کے بہرائچ کے بعد اب بہار کے گوپال گنج میں بھی ایک جنگلی جانور (بھیڑیا) نے دہشت پھیلانا شروع کر دیا ہے۔ ضلع کے محمد پور تھانہ علاقہ کے کاشی ٹینگراہی گاؤں میں ایک گھر سے 9 ماہ کی بچی غائب ہو گئی۔ بچی کی تلاش کے دوران گھر کے پیچھے خون کے داغ نظر آئے، جس سے لوگوں کو شک ہوا کہ بھیڑیے نے بچی کو اٹھا لیا۔ اطلاع ملنے پر ڈاگ اسکواڈ اور ایف ایس ایل کی ٹیم نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کی اور تلاشی مہم کے دوران کھیت سے بچی کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی۔

Published: undefined

محمد پور تھانہ حلقہ کے ٹینگراہی گاؤں میں پریم ساگر کمار کی اہلیہ مدھو کماری نے اتوار کی صبح اپنی 9 ماہ کی بچی کو گھر کے آنگن میں سلایا تھا۔ اسی دوران بھیڑیا گھر میں داخل ہو کر بچی کو لے گیا۔ بچی کے غائب ہونے سے افرا تفری مچ گئی، اور گھر کے پیچھے خون کے داغ بھی دکھائی دیے۔ پولیس نے ڈاگ اسکواڈ اور ایف ایس ایل کی مدد سے تلاشی مہم شروع کی اور گاؤں کے باہر کھیت سے بچی کی لاش برآمد کی۔

واقعہ کے بعد گاؤں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے، اور لوگ شام ہوتے ہی اپنے گھروں میں قید ہو جاتے ہیں۔ بھیڑیے کے حملے کی اطلاع پیر کو محکمہ جنگلات کو دی گئی، جس کے بعد ٹیم اس بھیڑیے کی تلاش میں سرگرم ہو گئی ہے۔

Published: undefined

اس معاملے میں ڈی ایف او میگھا یادو نے بتایا ہے کہ بھیڑیا کے ذریعہ بچی کو اٹھا لیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم موقع پر پہنچ کر جانچ کر رہی ہے۔ جانچ کے بعد متاثرہ کنبہ کو مناسب معاوضہ دیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ شیوہر میں باگمتی دیارہ سے متصل پپراہی تھانہ حلقہ کے بیلوا نرکٹیا گاؤں میں بھی گیدڑوں نے بھی دہشت پھیلا رکھی ہے۔ 7 لوگوں کو کاٹ کر زخمی کر چکے گیدڑوں کے جھنڈ نے جمعہ کی رات بھی 7 افراد کو اپنا نشانہ بنایا اور انہیں زخمی کر دیا۔ خوف سے لوگ رات بھر جاگنے پر مجبور ہیں۔ گزشتہ 5 سے 6 دنوں میں ایک درجن سے زیادہ گیدڑوں کا جھنڈ علاقے میں خوف کی علامت بنا ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined