دہلی حکومت اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے درمیان رسہ کشی دن بہ دن بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ دہلی کے منڈاولی علاقہ میں موجود ایک مندر کو توڑے جانے کے بعد آج عآپ حکومت نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ پر شدید حملہ کیا اور کہا کہ اس طرح دہلی کا ماحول خراب ہو سکتا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق دہلی حکومت کی پی ڈبلیو ڈی وزیر آتشی نے 22 جون کو لیفٹیننٹ گورنر کو باضابطہ ایک خط لکھا ہے جس میں گزارش کی گئی ہے کہ انھوں نے جن مندروں اور مزاروں کو توڑنے کا حکم جاری کیا ہے، اسے واپس لیا جائے۔
Published: undefined
عآپ کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے آتشی کے ذریعہ لکھا گیا خط شیئر کیا گیا ہے۔ اس خط میں آتشی نے ایل جی سے کہا ہے کہ ’’آپ کے ذریعہ ہی دہلی میں 11 مندروں اور 3 مزاروں کو توڑے جانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس حکم کو فوراً واپس لیا جائے۔ یہ لوگوں کے عقیدہ کا معاملہ ہے۔ اس سے راجدھانی میں ماحول خراب ہو سکتا ہے۔ دہلی کے لوگ امن و سکون سے رہنا چاہتے ہیں۔ مذہبی مقامات کو توڑ کر وہ نفرت نہیں چاہتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ دہلی کے منڈاولی علاقہ میں مندر توڑے جانے کے بعد زبردست تنازعہ پیدا ہو گیا۔ اسی تنازعہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے آتشی نے لیفٹیننٹ گورنر کو خط لکھا ہے۔ آتشی کا اس خط میں کہنا ہے کہ ’’فروری 2023 میں جب آپ کے ذریعہ مندر اور مزار توڑے جانے کا حکم جاری کیا گیا تھا، تب اس وقت کے وزیر داخلہ منیش سسودیا نے اس حکم کی مخالفت کی تھی۔ انھوں نے کہا تھا کہ جو بھی ڈیولپمنٹ کے پروجیکٹ کرنے ہیں، ان کا نقشہ بدل دیا جائے، لیکن راستے میں جو مندر اور مزار پڑ رہے ہیں ان کو توڑا نہ جائے۔ تب بھی آپ نے منیش سسودیا کے مشورے کو درکنار کر دیا تھا۔ ترقیاتی کاموں کے لیے مندر اور مذہبی مقامات کو توڑے جانے کا حکم جاری کر دیا۔‘‘ انھوں نے خط میں مزید لکھا کہ ’’منڈاولی میں شیو مندر کو توڑ دیا گیا۔ یہ درست نہیں ہے۔ اس سے لوگوں کا عقیدہ جڑا ہوا ہے۔ لوگوں کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر کو مذہبی مقامات کے توڑے جانے پر روک لگانی چاہیے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز