قومی خبریں

’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نعرے کے ساتھ جاری ہوا کانگریس کا ’نیائے پتر‘، غریبوں کی خوشحالی کا وعدہ

کانگریس نے 2024 کے انتخابات کے لیے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ کے نعرے کے ساتھ اپنا منشور جاری کیا اور کہا کہ یہ ’نیائے پتر‘ ہے جو ملک کے لوگوں کو پانچ نیائے (انصاف) کے ساتھ 25 ضمانتیں دیتا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

 

نئی دہلی: کانگریس نے آج 2024 کے انتخابات کے لیے ’ہاتھ بدلے گا حالت‘ کے نعرے کے ساتھ اپنا منشور جاری کیا اور کہا کہ یہ ’نیائے پتر‘ ہے جو ملک کے لوگوں کو پانچ نیائے (انصاف) کے ساتھ 25 گارنٹیاں دیتا ہے۔ اور غریبوں کی خوشحالی کا وعدہ کرتا ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی، منشور کمیٹی کے چیئرمین پی چدمبرم اور پارٹی کے جنرل سکریٹری تنظیم کے سی وینوگوپال نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں مشترکہ طور پر کانگریس کا منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشور انصاف کی گارنٹی دیتا ہے، اس لیے اسے ’نیائے پتر‘ کہا گیا ہے۔ اس میں تمام اہل وطنوں سے انصاف کا وعدہ کیا گیا ہے اور لوگوں کو یقین دلایا گیا ہے کہ کانگریس کو ووٹ دینے سے پورے ملک کے حالات بدل جائیں گے۔

Published: undefined

کھڑگے نے کہا کہ منشور غریبوں کے لیے وقف ہے اور ملک کے غریبوں کو عزت دینے کا وعدہ کرتا ہے۔ اس میں عام لوگوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیے 5000 کروڑ روپے کے نئے اسٹارٹ اپ فنڈ کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی سماجی اور اقتصادی رفتار کو آگے لے کر جائیں گے۔ کسانوں، غریبوں، مزدوروں، خواتین اور محروم طبقات کے لیے ترقی کے بند دروازے کھولیں گے۔ یہ ہمارا عہد ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہمیشہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت والی حکومت پر تنقید کرتے ہیں، لیکن ان 10 سالوں میں کانگریس نے منریگا، حق اطلاعات، فوڈ سیکورٹی، اراضی حصول قانون، تعلیم کا حق سمیت کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ محترمہ سونیا گاندھی کا منریگا اور فوڈ سیکورٹی کے پیچھے بہت بڑا تعاون کیا ہے۔ مودی جی اپنے 10 سال کے دور اقتدار میں اس کے مقابلے میں ایک بھی کام نہیں کر سکے۔‘‘

Published: undefined

پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا اور بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران انہوں نے ملک کی حالت کو قریب سے دیکھا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ ملک کے لوگوں کے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا ہے، اس لئے کانگریس پارٹی ملک کے عوام کو 25 گارنٹیاں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن ان لوگوں کے درمیان ہو رہا ہے جو جمہوریت اور آئین کو بچانا چاہتے ہیں اور جو اسے تباہ کرنا چاہتے ہیں، اس لیے لوگوں کو آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لیے کانگریس کو ووٹ دینا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سخت انتخابی جنگ ہے اور کانگریس پوری طاقت سے لڑے گی اور یہ الیکشن جیتے گی۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا کہ یہ انتخاب ان لوگوں کو ہٹانے کے لیے ہے جو ملک کے آئین اور جمہوریت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ الیکشن جمہوریت اور آئین کو بچانے کا الیکشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف مودی اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس جمہوریت اور آئین پر حملہ کر رہے ہیں تو دوسری طرف انڈیا گروپ جمہوریت اور آئین کی حفاظت کر رہا ہے۔ یہ الیکشن ان دو طاقتوں کے درمیان ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ انتخاب آئین اور جمہوریت کو تباہ کرنے والوں اور جمہوریت اور آئین کو بچانے والوں کے درمیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس انتخابات جیتی ہے تو سب کی بھلائی کی جائے گی اور اس وژن کو ذہن میں رکھتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ حالات بدلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی صنعتوں کو چند لوگوں کے کنٹرول میں نہیں ہونا چاہیے، اس میں مسابقت ہونی چاہیے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے کہاکہ ’’یہ الیکشن بنیادی طور پر مختلف ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ جمہوریت کبھی اس قدر خطرے میں پڑی ہے جتنی آج ہے۔ مودی نے ای ڈی، سی بی آئی جیسے تمام اداروں پر قبضہ کرکے مالی اجارہ داری قائم کی ہے۔ لیکن اب الیکٹورل بانڈز کی تمام اطلاعات سامنے آ گئی ہیں۔ بھتہ کس سے لیا گیا، ٹھیکہ کس کو دیا گیا، ٹھیکے کے بعد کتنی رقم دی گئی۔ اس کا مکمل بلیو پرنٹ سامنے آگیا ہے، اس لیے مودی خوفزدہ ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined