اندور: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک اور دنیا کے بڑے صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں سیاسی استحکام اور مضبوط جمہوریت کی وجہ سے اب سب کچھ ممکن ہو رہا ہے اور دنیا کے بڑے اداروں کا ہندوستان کے تئیں مسلسل اعتماد بڑھ رہا ہے۔
Published: undefined
پی ایم مودی مدھیہ پردیش کے اندور میں منعقدہ دو روزہ گلوبل انوسٹرس سمٹ (جی آئی ایس) کے افتتاحی اجلاس سے ورچوئل طور پر خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر گیانا کے صدر محمد عرفان علی، سورینام کے صدر چندریکا پرساد سنتوکھی، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے وزیر مملکت پرہلاد سنگھ پٹیل اور دیگر معززین اس تقریب میں موجود تھے۔ کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل بھی تقریب میں ورچوئل طور پر شامل ہوئے، وہ اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں۔
Published: undefined
وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی یہ عالمی کانفرنس ایسے وقت میں منعقد کی جا رہی ہے جب ’ آزادی کا امرت کال‘ جاری ہے۔ ہر ہندوستانی اس وقت ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے۔ ایسے میں نہ صرف ہندوستان کے عوام بلکہ دنیا کی ہر تنظیم ہندوستان کے تئیں پراعتماد نظر آرہی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)، ورلڈ بینک، مورگن اسٹینلے اور میکنزی جیسے بڑے اداروں اور کمپنیوں کے ہندوستان کے تئیں موجودہ اعتماد کو بھی اجاگرکیا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سال میں حکومت نے بینکنگ، مالیات اور معیشت اور اس سے منسلک شعبوں میں کئی اصلاحات کی ہیں۔ ان فیصلوں سے سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیا ہندوستان اپنے نجی شعبے کی طاقت پر اتنا ہی بھروسہ کرتا ہے، ہندوستان نے دفاع اور کانکنی جیسے شعبوں کو بھی پرائیویٹ سیکٹر کے لئے کھولا ہے۔
Published: undefined
پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے سرمایہ کاری کے لیے نیشنل سنگل ونڈو سسٹم بھی شروع کیا ہے۔ جدید بنیادی سہولیات بھی سرمایہ کاری کے امکانات پیدا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں آنے والے سرمایہ کاروں کو حکومت کی پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔ سرمایہ کاروں کو بھی گرین توانائی کے سلسلے میں ہندوستان کے ساتھ شامل ہونا چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined