قومی خبریں

جماعت اسلامی حیدرآباد کی جانب سے عید الفطر کی مبارکباد

ناظمِ شہر جماعت اسلامی ہند نے کہا کہ اس پر ہم اللہ رب العالمین کے شکر گزار ہیں اور عامۃ المسلمین کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ انشاء اللہ ہماری معمول کی زندگی واپس لوٹے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: محمد ارشاد الدین، ناظمِ شہر جماعت اسلامی ہند شہر حیدرآباد نے اپنے ایک صحافتی بیان میں اُن تمام عطیہ دہندگان کا شکریہ عطا کیا جنہوں نے کووڈ- 19 ریلیف کے سلسلہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور جماعت اسلامی کے بیت المال میں رقومات جمع کروائیں۔

Published: undefined

اس تعاون کے نتیجہ میں الحمد للہ شہر حیدرآباد میں ہزاروں افراد تک پکی ہوئی غذا، راشن، نقد رقومات وغیرہ کے ذریعہ سے 3 کروڑ سے زائد روپیوں کی امداد پہنچائی جاسکی۔ اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام عطیہ دہندگان کے رزق میں برکت عطا فرمائے اور انسانیت کو کرونا کی آفت سے مکمل طور پر نجات عطا فر مائے۔

Published: undefined

جماعت اسلامی اس موقع پر عید کی مبارکباد پیش کرتی ہے۔ یقینا یہ عید پچھلی عیدوں سے بہت مختلف ہوگی لیکن اللہ نے ہم کو اس بات کا موقع عطا کیا ہے کہ ہم نے رمضان کا اہتمام کیا، روزے رکھے۔ حتی المقدور خیر کے کام کیے۔ صدقات، خیرات، تذکیر، یاد دہانی، تلاوت قرآن، دعائیں، استغفار وغیرہ ساری چیزیں اُسی کے فضل سے کرنے کوممکن ہوسکیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس پر ہم اللہ رب العالمین کے شکر گزار ہیں اور عامۃ المسلمین کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ انشاء اللہ ہماری معمول کی زندگی واپس لوٹے گی۔ اُمت مسلمہ اپنے مشن کی طرف پلٹے گی۔ تحریکِ اسلامی انشاء ا للہ اس پورے عزم کے ساتھ اپنے اقامت دین کے نصب العین کے لیے جدو جہد کو جاری رکھے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined