نئی دہلی: اس بار دہلی کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں مختصر ہوں گی۔ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال طلبا کو سردیوں کی چھٹیاں کم ملنے والی ہیں۔ دہلی حکومت کے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے یکم سے 6 جنوری 2024 تک اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
عام طور پر سردیوں میں اسکول 15 دن بند رہتے ہیں لیکن اس بار ایسا نہیں ہوگا۔ دہلی حکومت کے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے مطابق دہلی کے اسکولوں میں یکم سے 6 جنوری 2024 تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔ تاہم 7 جنوری کو اتوار ہونے کی وجہ سے اسکول پیر 8 جنوری سے کھل سکیں گے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ دہلی میں جنوری کے مہینے میں شدید سردی پڑتی ہے۔ دہلی کی سردی کے پیش نظر تمام اسکولوں میں پہلی سے پانچویں جماعت کے بچوں کے لیے عام طور پر 25 دسمبر سے 15 جنوری تک موسم سرما کی چھٹیاں ہوتی ہیں۔ اگر ہم چھٹی جماعت سے 12ویں جماعت کے طلبا کی بات کریں تو ان کے لیے موسم سرما کی چھٹیاں عموماً یکم سے 15 جنوری تک ہوتی ہیں۔
Published: undefined
دیوالی سے پہلے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے 9 سے 18 نومبر تک اسکولوں کی چھٹی کا اعلان کیا تھا۔ دہلی میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 500 کے قریب پہنچنے کی وجہ سے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو 'ونٹر بریک' کا اعلان کرنے کا فیصلہ لینا پڑا۔
اب جنوری کے مہینے میں سردیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئی ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق ایسا اس لیے کیا گیا ہے تاکہ طلبہ کی تعلیم کو نقصان نہ پہنچے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined