ذرائع کے مطابق ریڈ کراس ہی ونگ کمانڈر ابھینندن کی وطن واپسی کے حوالہ سے تمام عمل کو پورا کرے گی۔ واضح رہے کہ ریڈ کراس ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو جنگ کے دوران طبی خدمات فراہم کرتی ہے۔
ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو کل یعنی جمعہ کو رہا کر دیا جائے گا۔ پاکستانی وزیر اعظم نے پاکستانی پارلیمان سے یہ اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابھینندن کو بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس کو سونپ دیا گیا ہے اور کل وہ واگھہ بارڈر سے ہندوستان واپس لوٹ آئیں گے۔
دریں اثنا، جیسے ہی لوگوں کو یہ خبر موصول ہوئی کہ ہندوستانی فضائیہ کے جانباز افسر ابھینندن ورتمان کو رہا کر دیا جائے گا، ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس حوالہ سے سوشل میڈیا پر بھی ابھینندن ورتمان سے متعلق ٹرینڈ نظر آنے لگا۔
Published: undefined
پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو رہا کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ خوشی کی بات ہے، میں نے پہلے بھی ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ قدم خیرسگالی کی طرف جائے گا اور مجھے امید ہے کہ یہ خیرسگالی بعد میں بھی قائم رہے گی۔
ابھینندن ورتمان کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رابرٹ واڈرا نے کہا یہ انتہائی خوش آئند خبر ہے۔ جس پر ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کے اہل خانہ اور ملک کے تمام باشندگان بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں۔
Published: undefined
ممتا بنرجی نے کہا کہ ابھینندن کے اہل خانہ اور ملک کے تمام باشندگان ان کی بحفاظت رہائی کے منتظر ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined