اپنی بہادری سے پاکستان کو ڈرانے والے وِنگ کمانڈر ابھینند ورتمانایک بار پھر مگ-21 جنگی طیارہ اڑاتے نظر آئیں گے۔ بنگلورو کے ایک میڈیکل بورڈ کے ذریعہ منعقد ٹیسٹ کو ابھینندن نے پاس کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ابھینندن کی فلائنگ ڈیوٹی پر لوٹنے کا راستہ صاف کر دیا ہے۔
Published: undefined
آئی اے ایف بنگلورو کے انسٹی ٹیوٹ آف ایرو اسپیس میڈیسن نے ورتمان کو دوبارہ پرواز بھرنے کی منظوری دے دی۔ اس منظوری سے پہلے ان کی ڈاکٹری جانچ ہوئی اور وہ اسے پاس کر گئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ابھینندن اگلے دو ہفتے میں جنگی طیارہ مگ 21 کو اڑانا شروع کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
ابھینندن ورتمان اس وقت سرخیوں میں آئے تھے، جب ہندوستان کی طرف سے پاکستان واقع دہشت گرد ٹھکانوں پر ائیر اسٹرائیک کی گئی تھی۔ اس کے فوراً بعد 27 فروری کو بوکھلائے پاکستان نے ہندوستان کے ہوائی ایریا میں داخل ہوئے تھے، جس کو ہندوستانی فضائیہ نے ناکام کر دیا تھا۔ لیکن ورتمان کا مگ 21 بائسن 27 فروری کو پاکستان کے ساتھ ہوائی جدوجہد کے بعد پاکستان میں حادثہ کا شکار ہو گیا تھا۔
Published: undefined
اس کے بعد ابھینندن کو جب پاکستانی فوج نے پکڑا تھا تب انھوں نے بے مثال بہادری کی مثال پیش کی تھی اور پورے ملک میں اس کی تعریف ہوئی تھی۔ پاکستان پر چوطرفہ دباؤ پڑنے کے بعد ابھینندن کو پاکستان نے چھوڑا تھا۔ حالانکہ پورے واقعہ میں 60 گھنٹے لگ گئے تھے۔
Published: undefined
دوسری طرف یہ بھی خبر ہے کہ وِنگ کمانڈر ابھینندن کو فوجی اعزاز ویر چکر سے نوازا جا سکتا ہے۔ وزارت دفاع کے ذرائع نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز