قومی خبریں

ہریانہ میں 70 سے زیادہ سیٹیں جیت کر بنائیں گے حکومت: کانگریس

کھڑگے نے کہا کہ ہریانہ کے کسانوں اور نوجوانوں کو بی جے پی نے دھوکہ دیا ہے۔ آنے والے انتخابات میں ہمیں تمام چھتیس برادریوں کے لوگوں کا اعتماد حاصل کرنا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے کانگریس نے یقین ظاہر کیا ہے کہ جس طرح سے لوگ وہاں کی بی جے پی حکومت سے ناراض ہیں، اس سے واضح ہے کہ کانگریس 70 سے زیادہ سیٹیں جیت کر حکومت بنائے گی۔

Published: undefined

پارٹی ہیڈکوارٹر میں ہریانہ کے سینئر لیڈروں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں کانگریس کے سینئر لیڈروں نے ہریانہ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، ہریانہ ریاستی کانگریس کے انچارج دیپک باوریا، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا، قومی جنرل سکریٹری کماری سیلجا، ریاستی صدر ادے بھان، او بی سی ڈپارٹمنٹ کے قومی صدر کیپٹن اجے یادو، سابق مرکزی وزیر چودھری بیرندر سنگھ اور ایم پی دیپیندر ہوڈا سمیت کئی اہم لیڈروں نے حصہ لیا۔

Published: undefined

میٹنگ کے بعد کھڑگے نے کہا “ہریانہ کے کسانوں اور نوجوانوں کو بی جے پی نے دھوکہ دیا ہے۔ آنے والے انتخابات میں ہمیں تمام چھتیس برادریوں کے لوگوں کا اعتماد حاصل کرنا ہے۔ بی جے پی کے دس سال کے دور حکومت نے ہریانہ کی ترقی روک دی ہے۔ سینکڑوں بھرتی امتحانات میں دھاندلی ہوئی ہے، کسانوں پر شدید تشدد کیا گیا ہے، لاٹھی چارج کیا گیا ہے، دلتوں، پسماندہ طبقات اور خواتین پر تشدد کیا گیا ہے اور جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ اس غلط حکمرانی کی وجہ سے ہریانہ ترقی کی راہ سے بھٹک گیا ہے۔ مودی جی نے ہریانہ میں ہی ان داتا کسانوں کے ایم ایس پی میں ڈیڑھ گنا اضافہ کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن آج تک اسے پورا نہیں کیا گیا۔ ہمارے اولمپک چیمپئنز کو اپنے اعزاز کے لیے سڑکوں پر احتجاج کرنا پڑا۔

Published: undefined

کے سی وینوگوپال نے کہا ’’میٹنگ میں تمام لیڈروں کو واضح ہدایات دی گئی تھیں کہ وہ پارٹی کے کسی بھی اختلافات یا اندرونی معاملات کے بارے میں کوئی عوامی بیان نہ دیں۔ ہم متحد ہو کر بی جے پی کا مضبوطی سے مقابلہ کریں گے۔

Published: undefined

بابریا نے کہا ’’لوک سبھا انتخابات میں، کانگریس کو ہریانہ میں 47.69 فیصد ووٹ ملے ہیں، جو 2019 کے مقابلے میں 19 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے۔ آنے والے انتخابات میں ہریانہ میں 70 سے زیادہ سیٹوں کے ساتھ کانگریس کی حکومت بنے گی۔”

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined