ایودھیا کے بابری مسجد رام جنم بھومی تنازعہ پر سپریم کورٹ کے فیصلہ سنائے جانے بعد سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کے ردعمل ظاہر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کانگریس کے رہنما دگوجے سنگھ نے بھی اس ضمن میں ٹویٹ کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے لیکن انہوں نے اس کے ساتھ یہ سوال بھی کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے انہدام کو غیر قانونی عمل قرار دیا ہے، تو کیا اب مجرموں کو سزا دی جائے گی؟
Published: 10 Nov 2019, 12:58 PM IST
کانگریس کے رہنما دگوجے سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا، ’’رام جنم بھومی کے فیصلے کا ہم سب کے احترام کیا ہم مشکور ہیں۔ کانگریس نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہر تنازعہ کا حل صرف آئین کے قائم کردہ قوانین اور قواعد کے دائرہ کار میں ڈھونڈنا چاہئے۔ انہدام اور تشدد کا راستہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔‘‘
Published: 10 Nov 2019, 12:58 PM IST
دگوجے نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں لکھا، ’’رام جنم بھومی فیصلے میں سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے انہدام کے عمل کو غیر قانونی جرم قرار دیا ہے۔ کیا مجرموں کو سزا دی جائے گی؟ دیکھتے ہیں، 27 سال ہو گئے۔‘‘
Published: 10 Nov 2019, 12:58 PM IST
غورطلب ہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز جو فیصلہ سنایا اس میں کہا گیا ہے کہ 1934 میں مسجد کو نقصان پہنچا نا، 1949 میں بے حرمتی کرنا اور 1992 میں مسجد کو منہدم کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اسی پر اب دگوجے سنگھ نے سوال اٹھایا ہے۔
Published: 10 Nov 2019, 12:58 PM IST
واضح رہے کہ 6 دسمبر 1992 کو ہندو کارسیوکوں کے ہجوم نے بابری مسجد کو منہدم کر دیا تھا۔ اس معاملے میں بی جے پی رہنما ایل کے اڈوانی سمیت دیگر 13 افراد کو ملزم بنایا گیا ہے۔ اس معاملے میں چارج شیٹ دائر کر دی گئی ہے اور مقدمہ عدالت کے زیر غور ہے اور فیصلہ آنے والا ہے۔
Published: 10 Nov 2019, 12:58 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Nov 2019, 12:58 PM IST