مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ پارٹی رہنماؤں کے ذریعہ ایک دوسرے کے خلاف ردعمل اور تکرار کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کاروباری گوتم اڈانی کو لے کر ایک بڑا اعلان کر دیا ہے۔ اتوار کو ایک انتخابی جلسہ کے دوران انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے اڈانی کی حمایت میں کیے گئے فیصلوں کو واپس لیا جائے گا۔ اُدھو نے اس دوران بی جے پر بالا صاحب ٹھاکرے کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام بھی لگایا۔
Published: undefined
ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ مہایوتی یعنی بی جے پی، شیو سینا (شندے) اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت) مل کر اڈانی کی سلطانی لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں اڈانی گروپ کو جو بھی دیا گیا ہے وہ پہلی کابینہ میٹنگ میں واپس لے لیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد مہا وکاس اگھاڑی ڈبلیو ای ایف اور ایم ایم آر ڈی اے کے درمیان دستخط شدہ معاہدہ نامہ کو رد کر دے گا، کیونکہ اس کا مقصد بی ایم سی کی اہمیت کو کرم کرنا ہے۔
Published: undefined
ممبئی کے بی کے سی میدان میں ریلی سے خطاب کے دوران ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اگر ایم ایم آر ڈی اے کے ذریعہ بی ایم سی کے حلقہ اختیار پر تجاوزات کیا جاتا ہے تو وہ ایم ایم آر ڈی اے کو تحلیل کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی کو مہاراشٹر سے الگ کرنے کی سازش محض چرچا نہیں ہے بلکہ ایک سنگین معاملہ ہے۔ یہ سازش حقیقت میں ہو رہی ہے، لیکن ہم ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے۔ ادھو نے کہا کہ اگر 23 نومبر کو 'مہایوتی' جیت گئی تو گجرات میں پٹاخے پھوڑے جائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ آئندہ 20 نومبر کو مہاراشٹر کی 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined