پاکستانی فوج نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور سیاسی پارٹیوں کے لیے قابل اتفاق متبادل کے ساتھ ساتھ موجودہ سیاسی بحران سے باہر نکلنے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم رہائش کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ہوئی میٹنگ میں شامل ہوئے غیر فوجی اور فوجی افسران نے آئندہ عام انتخابات کے لیے بات چیت پر غور کیا۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کو ایسے متبادل دینے پر غور ہو رہا ہے جو دونوں کو منظور ہو۔ پتہ چلا ہے کہ میٹنگ میں عمران خان کی باقی مدت کار پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور حکومت کے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کے اعتراض پر بات چیت ہوئی۔ ’دی ایکسپریس ٹریبیون‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق آئندہ عام انتخاب اور عبوری حکومت کی مدت کار پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ، نیشنل اسمبلی کے ساتھ ساتھ چار علاقائی اسمبلیوں میں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔
Published: undefined
میٹنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ جب تک اپوزیشن اس بات پر متفق نہیں ہو جاتا، تب تک کسی بھی منصوبہ کو آخری شکل نہیں دی جائے گی اور حکومت و اپوزیشن دونوں کے صلاح و مشورہ کے بعد ایک مکمل پیکیج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اگر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوتا ہے تو عدم اعتماد کا عمل آگے بڑھے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز