قومی خبریں

مسلمانوں اور یادووں کا کوئی کام نہیں کروں گا: دیویش چندر

جنتا دل یو کے نو منتخب رکن نے کہا کہ اگر کوئی مسلمان یا یادو برادری کا شخص کسی کام سے ان کے  گھر آتا ہے تو وہ اس کی اچھی مہمان نوازی کریں گےلیکن اس کا کام نہیں کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

لوک سبھا انتخابات میں مسلم اور یادو برادری کی طرف سے متوقع حمایت نہ ملنے سے ناراض بہار میں سیتامڑھی پارلیمانی سیٹ سے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے نو منتخب رکن پارلیمنٹ دیویش چندر ٹھاکر نے آج کہا کہ وہ مسلمانوں اور یادووں کا کوئی کام نہیں کریں گے۔

Published: undefined

اتوار کو اپنے حلقے میں مقامی لوگوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکر نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں لوگوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا، لیکن مسلمانوں اور یادووں نے ان کا بالکل ساتھ نہیں دیا۔ ان کا کہناتھا کہ وہ اپنے حلقے کے تمام برادریوں کا بہت احترام کرتے ہیں۔

Published: undefined

جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ نے کہا، "اگر کوئی مسلمان یا یادو برادری کا شخص کسی کام سے میرے گھر آتا ہے تو میں اس کی اچھی مہمان نوازی کروں گا، لیکن اس کا کام نہیں کروں گا۔ میں نے اپنی طویل عوامی زندگی میں سماج کے تمام طبقات کی خدمت کی ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ سیتامڑھی میں حالیہ لوک سبھا انتخابات میں مسلم اور یادو برادریوں نے ان کی حمایت نہیں کی۔

Published: undefined

دریں اثنا، جے ڈی یو قانون ساز کونسل کے رکن اور پارٹی کے ترجمان نیرج کمار نے ٹھاکر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ٹھاکر سماج کی تمام برادریوں کا احترام کرتے ہیں۔ اس نے بھلے ہی اپنے درد کا اظہار کیا ہو، لیکن ضرورت پڑنے پر اقلیتوں اور دوسرے لوگوں کے لیے ضرور کام کریں گے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بہار قانون ساز کونسل کے سابق چیئرمین ٹھاکر نے سیتامڑھی سیٹ سے جے ڈی یو کے ٹکٹ پر لوک سبھا الیکشن لڑا۔ انہوں نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ارجن رائے کو 51356 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ لوک سبھا کے لیے منتخب ہونے کے بعد ٹھاکر نے کونسل کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined