قومی خبریں

کسی کو وقف بورڈ اور مندروں کی جائیدادوں کو ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں دیں گے: ادھو ٹھاکرے

ادھو ٹھاکرے نے مودی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقف بورڈ اور مندروں کی جائیداد پر کسی کو ہاتھ نہیں لگانے دیں گے

<div class="paragraphs"><p>ادھو ٹھاکرے / ویڈیو گریب</p></div>

ادھو ٹھاکرے / ویڈیو گریب

 

ممبئی: مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر ادھو ٹھاکرے نے مہا وکاس اگھاڑی کی کے اجلاس کے بعد ایک تقریب سے خطاب کیا۔ اس دوران ادھو نے کئی مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اپوزیشن اتحاد ایم وی اے کے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ اسمبلی انتخابات مہاراشٹر کی عزت نفس کو بچانے کی لڑائی ہے۔

Published: undefined

اس دوران شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کی طرف سے مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے چہرے کے طور پر اعلان کردہ کسی بھی امیدوار کی حمایت کریں گے۔

Published: undefined

ادھو ٹھاکرے نے کہا، ’’مہا وکاس اگھاڑی اتحاد کو وزیر اعلیٰ کے چہرے کا فیصلہ کرنے دیں۔ کانگریس اور این سی پی-ایس پی کو اپنے اپنے وزیر اعلیٰ کے امیدواروں کا نام تجویز کرنے دیں۔ ہم اس کی حمایت کریں گے۔ ہمیں مہاراشٹر اور ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے اور میں 50 دھوکہ بازوں اور غداروں کو بھی جواب دینا چاہتا ہوں کہ لوگ ہمیں چاہتے ہیں، انہیں نہیں!‘‘

Published: undefined

ٹھاکرے نے کہا، ’’میں اپنے لیے نہیں بلکہ مہاراشٹر کے حقوق کے لیے لڑ رہا ہوں۔ وزیر اعلیٰ کے امیدوار کا فیصلہ پہلے کیا جانا چاہیے نہ کہ اس بنیاد پر کہ جو پارٹی انتخابات میں سب سے زیادہ سیٹیں جیتے۔‘‘

خیال رہے کہ مہاراشٹر میں اکتوبر یا نومبر میں اسمبلی انتخابات ہونے کا امکان ہے۔ ایم وی اے میں شیو سینا (یو بی ٹی)، شرد پوار کی زیر قیادت این سی پی اور کانگریس شامل ہیں۔ ٹھاکرے نے ایم وی اے کارکنوں سے کہا کہ وہ ذاتی مفادات سے اوپر اٹھ کر مہاراشٹر کے وقار اور مفاد کے تحفظ کے لیے لڑیں۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں ملک میں سیکولر سول کوڈ کی وکالت کی تو ٹھاکرے نے پوچھا کہ کیا انہوں نے ہندوتوا چھوڑ دیا ہے؟ اس کے علاوہ ادھو نے پوچھا کہ جب بھارتیہ جنتا پارٹی مکمل اکثریت میں تھی تو وقف (ترمیمی) بل پاس کیوں نہیں ہوا؟ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی کو وقف بورڈ اور مندروں کی جائیدادوں کو ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Published: undefined

ادھو ٹھاکرے نے کہا، ’’میں اعلان کر رہا ہوں کہ اگر کوئی وقف بورڈ یا کسی مندر یا مذہبی املاک کو چھونے کی کوشش کرتا ہے تو میں ایسا نہیں ہونے دوں گا۔ یہ میرا وعدہ ہے۔ یہ کسی بورڈ کا سوال نہیں ہے بلکہ ہمارے مندروں کا معاملہ ہے۔ جیسا کہ شنکراچاریہ نے کہا ہے کہ کیدارناتھ مندر سے 200 کلو سونا چوری ہوا ہے، تو اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔‘‘

ٹھاکرے نے مزید کہا، ’’میں اس پر بات کرنے کے لیے تیار ہوں کہ آپ (مہایوتی) اور ہم (مہا وکاس اگھاڑی) نے اس ملک اور ریاست کے لیے کیا کیا۔ وہ بلدیاتی انتخابات نہیں کروا رہے اور نہ ہی انہوں نے ابھی تک الیکشن کی تاریخوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined