قومی خبریں

ایسا نظام متعارف کریں گے جہاں کھلاڑی خود اپنے لیے پالیسی بنائیں گے: ونیش پھوگاٹ

پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کہا "کانگریس کی حکومت میں ہریانہ روزگار، فی شخص آمدنی اور فی شخص سرمایہ کاری میں نمبر-1 تھا، جسے بی جے پی کی پالیسیوں نے نشہ اور جرائم میں نمبر-1 بنا دیا ہے"۔

<div class="paragraphs"><p>ونیش پھوگاٹ / ویڈیو گریب</p></div>

ونیش پھوگاٹ / ویڈیو گریب

 

ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کو لے کر مسلسل سیاسی گہما گہمی بنی ہوئی ہے۔ ساتھ ہی بین الاقوامی کشتی کھلاڑی ونیش پھوگاٹ کی ہریانہ کی سیاست میں انٹری نے ماحول میں مزید گرمی پیدا کر دی ہے۔ وہ جولانہ سیٹ سے کانگریس کی امیدوار ہیں اور پوری تندہی سے اپنے اسمبلی حلقہ میں تشہیری مہم میں لگی ہوئی ہیں۔

Published: undefined

اس درمیان ونیش پھوگاٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ہمیں موقع ملا تو ایسا نظام متعارف کریں گے کہ کھلاڑیوں کے لیے کھلاڑی ہی بیٹھ کر پالیسی بنائیں گے، کوئی افسر پالیسی نہیں بنائے گا۔ 5 اکتوبر کو صحیح کام ہوگا تو تم بھی میرے سے بولنے کے قابل ہو جاؤگے اور میں بھی بولنے کے قابل ہو جاؤں گی۔

Published: undefined

ونیش پھوگاٹ نے اپنی بات رکھتے ہوئے آگے کہا "کھلاڑی ہمارے کنبہ ہیں اور میں کھلاڑی کے ساتھ ہوں۔" انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کھلاڑیوں کو کیا کیا پریشانی آتی ہے۔ نوکری تو قسطوں میں بھی نہیں ملتی۔ میں نے بھی اولمپک میڈل جیتے ہیں، مجھے بھی کافی آفر نہیں آئے۔

Published: undefined

قبل ازیں ونیش پھوگاٹ نے سوشل میڈیا سائٹ 'ایکس' پر بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جس ہریانہ نے کانگریس کی حکومت میں روزگار، فی شخص آمدنی اور فی شخص سرمایہ کاری میں پورے ملک میں نمبر-1 کا مقام حاصل کیا تھا، اسے بی جے پی کی پالیسیوں نے نشہ اور جرائم میں نمبر-1 بنا دیا۔ اب ہریانہ کو پھر سے صحیح سمت میں لانے کا وقت آ گیا ہے۔ کانگریس کی حکومت آئے گی اور ہریانہ کو پھر سے نشہ اور جرائم سے پاک بنائے گی۔ نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور ہریانہ ایک بار پھر ترقی کے راستے پر چل پڑے گا۔

Published: undefined

ونیش فوگاٹ پورے زور و شور سے اپنی انتخابی تشہیری مہم کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ وہ جولانہ اسمبلی حلقہ کے گاؤں گاؤں جا کر لوگوں سے ملتے ہوئے آئندہ کی حکمت عملی تیار کر رہی ہیں۔ اس انتخاب میں وہ بی جے پی کے کیپٹن یوگیش بیراگی اور عام آدمی پارٹی کی کویتا دلال سے مقابلہ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined