کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پھر اڈانی معاملے پر وزیر اعظم پر حملہ کیا اور انہوں نے کہا کہ اڈانی کو صرف ایک شخص بچا رہا ہے۔ انہوں نےلندن کے فائننشل ٹائمس میں چھپے کوئلہ گھوٹالے کے تعلق سے انکشافات پر صحافیوں سے خطاب کیا ۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو اڈانی کے تمام معاملوں کی جانچ کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بجلی اور غریبوں سے جڑا ہوا ہے لیکن ہندوستانی ذرائع ابلاغ کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی دیتی۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ لندن کے فائننشل ٹائمس میں شائع ہوا ہے وہ کسی بھی حکومت کو گرانے کے لئے کافی ہے لیکن اس میں بھی کسی ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی کوئی دلچسپی نظر نہیں آتی۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا کہ سیبی نے حکومت سے کہا کہ ان کو دستاویزات نہیں مل رہے لیکن فاننشل ٹائمس کو تمام دستاویزات مل جاتے ہیں جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس شخص کو کسی کی حفاظت ملی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی نو جوانوں کو یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی کہ یہ معاملہ سیدھا عوام سے جڑا ہوا ہےیعنی عوام جیسے ہی بجلی کے استعمال کے لئے سویچ دباتے ہیں فورا اڈانی کی جیب میں پیسہ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ہندوستانی حکومت اڈانی کی کوئی جانچ کیوں نہیں کرا سکتی اور وہ ان سے کوئی سوال کیوں نہیں پوچھ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے صرف وہ ہی سوال اٹھائے ہیں جو فاننشل ٹائمس میں شائع ہوئےہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز