نئی دہلی: دہلی شراب پالیسی سے متعلق مبینہ گھوٹالہ معاملے میں گرفتار دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست ضمانت پر آج (5 اگست) سپریم کورٹ میں سماعت ہونے والی ہے۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو پہلے ای ڈی نے گرفتار کیا تھا لیکن اس کے بعد سی بی آئی نے بھی گرفتار کر لیا۔ کیجریوال کو ای ڈی والے معاملہ میں ضمانت مل چکی ہے۔ تاہم سی بی آئی والے معاملہ میں وہ ابھی تک جیل میں قید ہے۔
Published: undefined
جسٹس سوریہ کانت، جسٹس سی ٹی روی کمار اور جسٹس اجول بھوئیاں کی خصوصی بنچ وزیر اعلیٰ کیجریوال کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گی۔ کیس کو سماعت کے لیے فہرست میں دوسرے پر رکھا گیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عدالت جلد ہی اس معاملہ پر سماعت کرے گی۔
لوگوں میں اس معاملے کو لے کر کافی چرچا ہے، کیونکہ شراب پالیسی گھوٹالہ کے الزام نے دہلی کی سیاست میں بڑا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ کیجریوال نے اپنی گرفتاری کو سیاسی سازش قرار دیتے ہوئے چیلنج کیا ہے اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
خصوصی بنچ کے سامنے سماعت کے لیے دو درخواستیں ہیں، جن میں سے ایک ان کی گرفتاری کو چیلنج کر رہی ہے اور دوسری سی بی آئی کیس کے سلسلے میں ان کی ضمانت کی درخواست ہے۔ خیال رہے کہ مبینہ شراب گھوٹالہ میں گرفتار دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو 9 اگست کو سپریم کورٹ سے راحت ملی اور ان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔ منیش سسودیا 17 ماہ سے تہاڑ جیل میں بند تھے۔ مبینہ شراب گھوٹالہ میں مقدمے کی سماعت شروع کرنے میں تاخیر کے پیش نظر سپریم کورٹ نے سی بی آئی اور ای ڈی دونوں معاملوں میں ضمانت دے دی تھی۔
Published: undefined
وہیں، سپریم کورٹ نے بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کی لیڈر ’کے کویتا‘ کی درخواست ضمانت 27 اگست کو منظور کی تھی۔ انہیں ای ڈی اور سی بی آئی دونوں کے معاملوں میں ضمانت دی گئی ہے۔ عدالت نے انہیں دونوں مقدمات میں 10 لاکھ روپے کے مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم سنایا۔ عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ صرف اس بنا پر کسی کو پی ایم ایل اے قانون کی دفعات کے فوائد سے محروم رکھا جا سکتا کہ وہ تعلیم یافتہ ہیں یا رکن اسمبلی ہیں یا رکن پارلیمنٹ ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined