بہار کے سابق نائب وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے لوک سبھا اجلاس کے آج دوسرے روز صبح ہی صبح پی ایم مودی کی خبر لی ہے۔ انہوں نے منگل (25 جون) کو بہار میں پیش آنے والے 33 واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان پر پی ایم مودی سے مذمت کے دو لفظ بولنے کی توقع رکھتے ہیں۔
Published: undefined
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے لکھا ہے کہ ’’محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی، بہار میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہے ریکارڈ توڑ جرائم پر آپ کی زبان مبارک سے مذمت کے دو لفظ کی توقع ہے۔ ویسے بھی تمام انصاف پسند اور باشعور بہاری کہتے ہیں کہ آپ کو الیکشن کے وقت ہی جنگل رات کے جنگلی سپنے (Wild Dreams) آتے ہیں۔ آپ کی اطلاع اور آگاہی کے لیے 2-3 دن کے مجرمانہ واقعات کی دردناک مختصر فہرست شیئر کر رہا ہوں۔‘‘
Published: undefined
اپنی پوسٹ میں تیجسوی یادو نے ریاست میں وقوع پذیر ہونے والے 33 مجرمانہ واقعات کی یہ فہرست پیش کی:
شیخ پورہ میں ڈبل انجن سرکار میں ڈبل پاور سے لیس مجرموں نے 8 سال کی بچی کو گھر میں گھس کر گولی مار کر قتل کر دیا۔
کیمور میں مجرموں نے نوجوان کو قتل کر دیا۔
مجرموں نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے سول کورٹ کے عملے کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
مدھے پورہ میں بے لگام مجرموں نے ایک نوجوان کو سر اور چہرے پر اینٹوں اور پتھروں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا۔
ارریہ میں مجرموں نے ایک 55 سالہ شخص کو قتل کر کے لاش پھینک دی۔
بتیا میں مجرموں نے ایک صحافی پر چاقو سے جن لیوا حملہ کیا۔
سیتامڑھی میں اقتدار کی کی پشت پناہی والے لیٹروں نے سی ایس پی آپریٹر سے 10 لاکھ روپے سرعام لوٹ لیے۔ پولیس خاموش تماشائی۔ این ڈی اے کے مقامی ایم پی فرقہ وارانہ انتقام لینے میں مصروف۔
نالندہ میں ’بھگوا گمچھادھاری‘ (زعفرانی رومال گلے میں ڈالنے والے) نے اسکول میں گھس کر اسکول ہیڈ ماسٹر کو گولی مار دی۔
سیوان میں اے ڈی جے ون کے ملازم کا گولی مار کر قتل۔
نوادہ میں 2 خواتین کی مشتبہ حالت میں موت۔
سمستی پور میں سرکاری مجرموں نے دن دہاڑے اندھا دھند فائرنگ کی، 𝟐 لوگ زخمی۔
Published: undefined
موتیہاری ضلع کے تھانے میں نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت۔
چھیڑ چھاڑ کی مخالفت کرنے پر مجرموں نے کی فائرنگ، ایک کی موت۔
بھوجپور میں گولیاں چلیں، ایک کی موت۔
نالندہ میں سرکاری مجرموں نے ایک نوجوان کو بے دردی سے پیٹ کر قتل کر دیا۔
وزیر اعلیٰ کے آبائی ضلع نالندہ کے دو مختلف علاقوں سے ایک نوجوان اور ایک حاملہ خاتون کی لاشیں ملنے سے دہشت۔
بتیا کے سکٹا میں ایک بچے کی مسخ شدہ لاش ملی۔ مجرموں کے ذریعے قتل کا شک۔
ویشالی میں بازار میں نوجوان کو سرعام گولی مار کر قتل کر دیا گیا، علاقے میں جرائم پیشہ افراد بے قابو۔
پٹنہ میں پراپرٹی ڈیلر کا گولی مار کر قتل۔ راجدھانی میں یکے بعد دیگرے کئی راؤنڈ فائرنگ علاقے میں دہشت۔
موکاما میں اقتدار کی سرٹیفکیٹ والے خونخوار سرکاری غنڈوں کی اندھا دھند فائرنگ، بڑھتے جرائم کے خلاف لوگوں نے کیا جام۔
پٹنہ میں مجرموں نے دو نوجوانوں کو قتل کر دیا۔ لاشوں کو پھینک کر مجرم فرار۔
داناپور میں بی جے پی لیڈر نے اپنے بیٹے کے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا۔
Published: undefined
مظفر پور میں ایک نوجوان کو یرغمال بنا کر بے دردی سے مارا پیٹا گیا، پھر تھوک چٹوایا گیا۔
شرابی مجرم نے لڑکی کے منہ میں ماری گولی، لڑکی کی موت۔
پٹنہ کے بیریا میں مجرموں نے ایک خاتون کو قتل کر کے اس کی لاش پھینک دی، گردن پر کٹے کا نشان۔
شیخ پورہ میں دبنگوں کی دبنگئی، مہادلت کے ساتھ مار پیٹ۔
روہتاس میں داروغہ نے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ڈاکٹر، باپ بیٹے کی پٹائی کی۔
مظفر پور میں شراب مافیا نے پولیس پر کیا حملہ، داروغہ کا سر پھوڑا۔
ویشالی میں مسلسل فائرنگ سے طالب علم کا گولی مار کر قتل۔
پٹنہ کے پنڈارک میں غنڈوں نے ایک خاتون سے پیسوں کا بیگ لوٹ لیا۔
پٹنہ کے باڑھ تھانہ علاقے میں ماں بیٹی کو بندوق کی نوک پر چھیڑا اور پیٹا۔
بھاگلپور میں بے خوف مجرموں نے دن دہاڑے ایک دلت نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
بھاگلپور میں خاتون پروفیسر سے 50 لاکھ کا فراڈ کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined