سی سی ڈی کے مالک وی جی سدھارتھ کی اچانک موت کے بعد سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کمپنی آگے کیسے چلے گی اور کمپنی کو آگے کون لے جائے گا۔ اسی دوران اب ایک خبر گشت کر رہی ہے کہ سدھارتھ کی اہلیہ مالویکا کمپنی کی کمان سنبھال سکتی ہیں۔ ساتھ ہی تین بڑی کمپنیو ں کے نام بھی سامنے آئے ہیں جو سی سی ڈی کو خریدنے کے خواہش مند ہیں۔ ان کمپنیوں میں کوکا کولا، ٹاٹاگلوبل بیوریجز اور جبلینٹ فوڈ ورکس شامل ہیں جو سی سی ڈی کو خریدنے میں دلچسپی دکھا رہی ہیں۔
Published: undefined
اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ شوہر کے انتقال کے بعد سے مالویکا صدمہ میں ہیں اسی لئے ان کے لئے اتنی جلدی سی سی ڈی سنبھالنا ذرا مشکل ہے۔مالویکا نے بنگلورو یونیورسٹی سے انجینیرنگ کی پرھائی کی ہے اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلی ایس ایم کرشنا کی بیٹی ہیں۔سدھارتھ سی سی ڈی کے چئیرپرسن اور مینیجنگ ڈاریکٹر تھے اور ان کے اچانک انتقال کے بعد سابق آئی اے ایس افسر ایس وی رنگناتھ کو کمپنی کی کمان سونپ دی گئی ہے۔
Published: undefined
اس وقت سی سی ڈی کو زبردست تبدیلی کی ضرورت ہے کیونکہ چایوس اور چائے پوائنٹ جیسے نئے برانڈس اس کو لگاتار ٹکر دے رہے ہیں اور پرانے اسٹارباکس، برستا اور ایم کیفے جیسے کافی برانڈ س سے بھی اس کو چنوتی کا سامنا ہے۔ سال 2018 کے مالی سال میں 90 چھوٹے اسٹور بند کئے اور مارچ 2019 تک ختم ہونے والی سہ ماہی میں 76.9 کروڑ روپے کی سیل درج کرائی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 43.64فیصدی زیادہ رہی لیکن اس کے باوجود کمپنی کا گھاٹا 16.52کروڑ روپے سے بڑھکر 22.28کروڑ روپے ہو گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز