قومی خبریں

’بہار کی دونوں سنٹرل یونیورسٹیوں میں شعبۂ اردو کیوں نہیں؟‘، ڈاکٹر خالد مبشر کا چبھتا سوال

ڈاکٹر خالد مبشر نے محبانِ اردو سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں مرکزی حکومت کو توجہ دلاتے ہوئے وزیر اعظم اور وزیر برائے فروغِ انسانی وسائل کو میمورنڈم ارسال کریں۔

ڈاکٹر خالد مبشر
ڈاکٹر خالد مبشر تصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: بہار کی دو سنٹرل یونیورسٹی میں شعبہ اردو نہ ہونے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسسٹنٹ پروفیسر اور غلام محمد یحییٰ فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر خالد مبشر نے دونوں یونیورسٹی میں شعبہ اردو کا نہ ہونا اردو کے ساتھ ناانصافی ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر خالد مبشر نے جاری ایک بیان میں کہا کہ بہار کی دونوں سنٹرل یونیورسٹیوں میں اردو کا شعبہ تو کیا اردو سرے سے ہی ندارد ہے۔ بہار کی تاریخ میں پہلی بار 2009 میں سنٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار (گیا) کا قیام عمل میں آیا۔ ابھی یہاں 52 کورسیز کی تعلیم جاری ہے لیکن آج تک نہ اردو کا شعبہ قائم ہوا، نہ ایم اے، پی ایچ ڈی کے کورسیز شروع کیے گئے، نہ اساتذہ کا تقرر ہوا۔ 2013 میں اردو کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر کا تقرر کیا گیا تھا۔ اس وقت بی اے بی ایڈ انٹیگرل کورس میں اردو بطور سبجیکٹ شامل تھی۔ لیکن بعد میں اردو ختم کردی گئی، جب کہ ہندی کا شعبہ باضابطہ قائم ہوچکا ہے۔ وہاں ایم اے، پی ایچ ڈی کے کورسیز چل رہے ہیں، بی اے بی ایڈ انٹیگرل کورس میں ہندی بطور سبجیکٹ شامل ہے اور سات اساتذہ کا تقرر بھی ہوچکا ہے۔

Published: undefined

خالد مبشر نے کہا کہ ابھی صورتِ حال یہ ہے کہ یونیورسٹی داخلے کے اشتہار میں اردو کا کوئی ذکر تک نہیں کیا جاتا۔ یہی معاملہ بہار کی دوسری سنٹرل یونیورسٹی مہاتما گاندھی سنٹرل یونی ورسٹی (موتیہاری) کا بھی ہے، جس کا قیام 2016 میں عمل میں آیا تھا۔ وہاں بھی اردو کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔ جب کہ ہندی کا شعبہ خوب پھل پھول رہا ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر خالد مبشر نے سوال اٹھایا کہ آخر اردو کے ساتھ یہ سوتیلا سلوک کیوں؟ انھوں نے محبانِ اردو سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں مرکزی حکومت کو توجہ دلاتے ہوئے وزیر اعظم اور وزیر برائے فروغِ انسانی وسائل کو میمورنڈم ارسال کریں، اخبارات میں بیانات جاری کریں، کالم لکھیں اور سوشل میڈیا میں بھی تحریک چلائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined