قومی خبریں

’سلمان خان معافی کیوں مانگیں، اس نے کسی جانور کو نہیں مارا‘: سلیم خان

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کو حال ہی میں لارنس بشنوئی پر غصے میں دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سلمان خان کسی سے معافی کیوں مانگیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ان دنوں بالی ووڈ میں سلمان خان اور لارنس بشنوئی کے ناموں کا سب سے زیادہ ذکر کیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں بابا صدیقی قتل کیس کے بعد یہ بحث مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ لارنس بشنوئی گینگ  کا دعویٰ ہے کہ وہ پہلے بھی سلمان خان کے گھر پر حملہ کر چکا ہے اور کئی سازشیں کر چکا ہے۔ اس سب کے درمیان سلمان خان کے والد سلیم  خان بہت غصے میں ہیں۔

Published: undefined

سلمان خان ان دنوں انتہائی سخت سکیورٹی میں رہتے ہیں۔ گھر سے لے کر شوٹنگ اسپاٹ تک سلمان کی ہر نقل و حرکت پولیس کی حفاظت میں ہو رہی ہے۔ دوسری طرف سلمان کو بشنوئی گینگ کی طرف سے مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ اس پورے واقعہ کے درمیان سلیم خان نے اس معاملے پر کھل کر بات کی ہے۔

Published: undefined

سلیم خان نے کہا کہ سلمان نے کبھی کسی جانور کو نہیں مارا۔ سلمان نے کبھی کاکروچ تک نہیں مارا۔ ہم تشدد پر یقین نہیں رکھتے۔ دراصل اے بی پی نیوز سے بات چیت کے دوران سلیم خان نے لارنس بشنوئی کی جانب سے سلمان کے معافی مانگنے کے مطالبے کا جواب دیا تھا۔

Published: undefined

سلیم خان نے کہا کہ لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ آپ زمین کو دیکھ کر چلتے ہیں، آپ بہت مہذب اور شریف آدمی ہیں۔ میں ان سے کہتا ہوں کہ یہ شریف   اور مہذب ہونے کی بات نہیں ہے، مجھے خدشہ ہے کہ کوئی کیڑا بھی میرے پیروں کے نیچے آکر زخمی نہ  ہوجائے۔ میں انہیں بھی بچاتا رہتا ہوں۔

Published: undefined

سلیم خان نے بتایا کہ ’بینگ ہیومن ‘نے کتنے لوگوں کی مدد کی ہے۔ کووڈ کے بعد اس سے انکار کر دیا گیا، اس سے پہلے ہر روز لمبی قطاریں لگتی تھیں۔ کسی کو آپریشن کرانا تھا، کسی کو کسی اور مدد کی ضرورت تھی۔ روزانہ چار سو سے زائد لوگ مدد کی امید لے کر آتے تھے۔

Published: undefined

دراصل چنکارا کیس کو لے کر لارنس بشنوئی نے سلمان خان سے جودھ پور میں بشنوئی برادری کے مندر جا کر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو بشنوئی گینگ نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined