کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہندوستان کے فوجی اہلکاروں کے شہید ہونے پر پی ایم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پی ایم مودی سے کئی سوال کیے ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ ہندوستانی فوجیوں کی شہادت پر خاموش کیوں ہیں اور کچھ بولنے سے پرہیز کیوں کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا ہے کہ آخر چین کی ہمت کیسے بڑھی کہ انھوں نے ہندوستانی زمین پر قبضہ کیا۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے یہ سوالات ایک ٹوئٹ کے ذریعہ پی ایم نریندر مودی کے سامنے رکھے ہیں۔ انھوں نے بدھ کی صبح کیے گئے اپنے ایک ٹوئٹ میں سخت لہجے میں لکھا ہے کہ"اب بہت ہو چکا ہے اور وزیر اعظم کو لب کشائی کر کے بتانا پڑے گا کہ چین کی ہمت ہماری سرزمین پر قبضہ کرنے اور ہمارے فوجی اہلکاروں کو مارنے کی کیسے ہوئی ۔"
Published: undefined
اپنے ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے واضح لفظوں میں سوال کیا ہے کہ "وزیر اعظم خاموش کیوں ہیں؟ وہ کیوں چھپ رہے ہیں، بہت ہوچکا ہے۔ ہمیں بتائیں کہ سرحد پر کیا ہوا؟ چین کی ہمت ہمارے فوجی اہلکاروں کو مارنے کی کیسے ہوئی۔ اس نے ہماری زمین پر قبضہ کرنے کی ہمت کیسے کی۔"
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined