نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیر کو گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی میٹنگ سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی پرحملہ کرتے ہوئے مرکز کی جانب سے ریاستوں کو دیئے جانے والے جی ایس ٹی محصول کے بارے میں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے سوال کیا کہ وہ مودی کے لئے لوگوں کے مستقبل کو کیوں گروی رکھ رہے ہیں۔
Published: undefined
جی ایس ٹی کونسل کی آج 11 بجے ہونے والی میٹنگ میں ریاستوں کے محصولات واجبات کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا جانا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد ریاستوں کو ہونے والے محصولات کے نقصان کی تلافی کا وعدہ کیا تھا، لیکن جب وزیر اعظم مودی اور کورونا وبا کی وجہ سے معیشت ٹھپ ہو گئی، تو اب مرکزی حکومت اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔
Published: undefined
آج اپنے ٹوئٹ میں وائناڈ کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جی ایس ٹی کے بارے میں پانچ نکات اٹھاتے ہوئے مودی سرکار کا گھیراؤ کیا۔
Published: undefined
مرکزی حکومت نے ریاستوں سے جی ایس ٹی محصول کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔
کورونا بحران اور وزیر اعظم مودی کی وجہ سے معیشت زمیں بوس ہوگئی۔
پی ایم مودی نے کارپوریٹ کو 1.4 لاکھ کروڑ ٹیکس کی رعایت دی اور اپنے لئے 8400 کروڑ مالیت کے دو طیارے خریدے۔
اب مرکز کے پاس ریاستوں کو دینے کے لئے رقم نہیں ہے۔
وزیر خزانہ ریاستوں سے قرض کو لینے کو کہتی ہیں۔
راہل گاندھی نے آخر میں یہ بھی سوال کیا ’’وزرائے اعلی لوگوں کے مستقبل مودی کے پاس کیوں گروی رکھ رہے ہیں؟‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula